• صارفین کی تعداد :
  • 886
  • 12/3/2014
  • تاريخ :

اسلامي ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشريات کا تہران اجلاس

اسلامی ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشریات کا تہران اجلاس

اسلام تعاون تنظيم کے رکن ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشريات کا دسواں اجلاس، دارالحکومت تہران ميں ايران کے نائب صدر کي موجودگي ميں شروع ہو گيا- اسلامي ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشريات کے دسويں اجلاس کا نعرہ، عالم اسلام ميں امن و امان کيلئے ذرائع ابلاغ کي يکسوئي ہے- اسلامي تعاون تنظيم ميں ستاون ممالک شامل ہيں جن ميں سے چاليس سے زائد ملکوں نے تہران اجلاس ميں شرکت کي ہے جن ميں سے بائيس ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشريات شريک ہوئے ہيں- اس اجلاس ميں خليج فارس کے مختلف ممالک منجملہ سعودي عرب،قطر، کويت اور متحدہ عرب امارات بھي شريک ہوئے ہيں-اس اجلاس ميں انتہا پسندي کے مقابلے ميں اسلامي ملکوں کے ذرائع ابلاغ ميں يکسوئي پيدا کئے جانے کا جائزہ ليا جا رہا ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

ايٹمي مذاکرات ميں پيشرفت ہو رہي ہے

ايران يمن ميں انصار اللہ کي جد جہد کي حامي ہے