• صارفین کی تعداد :
  • 178
  • 1/30/2018 3:16:00 PM
  • تاريخ :

شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

شام کے مشرقی صوبے ادلب میں فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

شامی فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے ادلب کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ ابوالضہور نامی علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیاہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی شامی فوج نے الضہورنامی شہر کے ائیرپورٹ کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شامی فوج کو روسی لڑاکا طیاروں کی جانب سے مدد کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ الضہور شہر کے ائیرپورٹ کے آزاد ہونے سے النصرہ فرنٹ کو سخت دھچکا لگا ہے۔ الضہور ائیرپورٹ سے صوبہ حماہ، حلب شہر کے جنوبی علاقے  اور دیگر جنگ زدہ علاقوں پر نظر رکھنا زیادہ آسان ہے۔

منبع: تسنیم نیوز