• صارفین کی تعداد :
  • 445
  • 5/27/2016
  • تاريخ :

حزب اللہ کے شہداء کا تعلق شہادت کے خاندان سے ہے

 رہبر انقلاب اسلامی: پارلیمنٹ کے اقلیتی نمائندوں سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے شہيد بدرالدين کے اہلخانہ سے ملاقات ميں شہيد سيد مصطفي بدرالدين کي فولادي طاقت و قوت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: شہيد بدرالدين ، شہيد عماد مغنيہ اور ديگر لبناني شہداء کے خاندانوں کا تعلق شہادت کے خاندان سے ہے۔ مہر خبررساں ايجنسي نے حزب اللہ کے ہفت نامہ خط کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے شہيد بدرالدين کے اہلخانہ سے ملاقات ميں  شہيد سيد مصطفي بدرالدين کي فولادي طاقت و قوت  کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا:  شہيد بدرالدين ، شہيد عماد مغنيہ اور ديگر لبناني شہداء کے خاندانوں کا تعلق شہادت کے خاندان سے ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: ميں نے شہيدسيد مصطفي بدرالدين کي شخصيت کي فولادي قوت، استقامت اور پائداري کے بارے ميں بہت کچھ سنا تھا۔ ميں اس عظيم شہيد کے درجات کي بلندي اور اس کے اہلخانہ کے لئے اللہ تعالي کي بارگاہ ميں صبر و استقامت کي دعا کرتا ہوں۔رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: حزب اللہ کي برکت کي وجہ سے لبنان کي سرزمين بہترين نمونہ بن گئي ہے۔ اس ملاقات کے ضمن ميں رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اپني انگوٹھي شہيد بدرالدين کے فرزند علي بدرالدين کو عطا کي۔ واضح رہے کہ شہيد بدرالدين گذشتہ ہفتہ دمشق کے قريب وہابي تکفيريوں کے راکٹ حملے ميں شہيد ہو گئے تھے ان کي شہادت پر اسرائيليوں اور تکفيريوں نے خوشي کا اظہار کيا تھا۔