• صارفین کی تعداد :
  • 384
  • 5/1/2016
  • تاريخ :

اسلامی تمدن کا احیاء مثالی اسلامی ایرانی ترقیاتی سسٹم کے بغیر ممکن نہیں

اسلامی تمدن کا احیاء مثالی اسلامی ایرانی ترقیاتی سسٹم کے بغیر ممکن نہیں


رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مثالی اسلامی ایرانی ترقیات کے سسٹم کے مرکز کی سپریم کونسل کے اراکین سے ملاقات میں اسلامی تہذیب کے احیا کو اسلامی انقلاب کا ہدف قرار دیا اور عالمی ترقی کے غلط مبادیات اور غیر موثر سسٹموں کا تذکرہ کرتے ہوئے اور جدید اسلامی اور ایرانی سسٹم پیش کئے جانے، انقلابی اور جہادی بنیادوں پر کام کئے جانے، حوزہ ہائے علمیہ اور قوی اسلامی منابع کی ظرفیت سے استفادہ کئے جانے، علمی قوت کے حامل ہونے، اور تبادلہ خیال کا سلسلہ شروع کئے جانے کو مثالی اسلامی ایرانی ترقیات کے سسٹم کے احیاء اور تدوین کے لئے لازمی امر قرار دیا۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کے اہداف کے حصول کے لئے پانچ مراحل کا ذکر کرتے ہوئے اس کی مثالی ترقیاتی سسٹم سے مناسبت کے بارے میں فرمایا کہ اس عمل کا پہلا مرحلہ، اسلامی انقلاب کا قیام ہے اور اسکے فورا بعد ایک اسلامی نظام کی تشکیل ضروری ہے اسی لئے اسلامی نظام کا قیام امام خمینی رح کا ایک عظیم ہنر تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی حکومت کے قیام کو تیسرا مرحلہ قرار دیا کہ جس مرحلے میں ہم اس وقت موجود ہیں، یعنی ایک حکومت کا قیام کہ جو اسلامی معیارات کی بنیاد پر تشکیل پائی ہو، اور فرمایا کہ جب تک یہ مرحلہ مکمل طور پر مشخص نہیں ہوجاتا، اسلامی معاشرے کی تشکیل کی باری نہیں آسکے گی اور اس صورت میں اسلامی طرز زندگی کا موضوع صرف اور صرف معاشرے میں تبادلہ خیال کی حد تک باقی رہ جائے گا۔
آپ نے اسلامی انقلاب کے اہداف کے مرحلوں کا پانچواں اور آخری مرحلہ اسلامی تمدن کے احیا کو قرار دیا اور فرمایا کہ اسلامی تمدن کا مطلب کشور کشائی نہیں ہے بلکہ اقوام عالم کی جانب سے فکری طور پر اسلام کے زیر اثر آنا ہے۔
حضرت آیت اللہ خامنہ نے مثالی اسلامی ایرانی ترقیات کے سسٹم بنائے جانے کو اسلامی تمدن کے احیا کا لازمی جز قرار دیا اور اس سوال کے جواب میں کہ دنیا میں موجود اور آزمودہ سسٹم ہمارے مطلوہ سسٹم کیوں نہیں بن سکتے، فرمایا کہ دنیا میں رائج ترقی کے دوسرے سسٹم، اپنے مبانی کے لحاظ سے غلط اور ہیومن ازم اور غیر الہی اصولوں کی بنیاد پر استوار ہیں اور اپنے اثرات اور نتائج کے اعتبار سے یہ نمونے اپنے ان وعدوں کو پورا نہیں کر پائے ہیں کہ جو انہوں نے آزادی اور عدل و انصاف جیسے اقدار کے بارے میں کئے تھے۔  ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

رہبر انقلاب اسلامی کا عظیم خطاب

ایران اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای