• صارفین کی تعداد :
  • 9416
  • 3/10/2014
  • تاريخ :

ايک وقت ميں ايک ہي کام ٹھيک ہے

ایک وقت میں ایک ہی کام ٹھیک ہے

آج کي دنيا ميں بيشتر لوگ ہر لمحہ جلدي اور بھاگ دوڑ ميں رہتے ہيں اور اس کے سب ايک ساتھ کئي کئي کام کرتے ہيں جسے کمپيوٹر کي اصطلاح ميں ملٹي ٹاسکنگ کہا جاتا ہے- ليکن ملٹي ٹاسکنگ اب ايک ساتھ اور جتني جلد ممکن ہو، اتنے کام کرنے کي انسان کے ليے ممکن ہے- اس ميں ايک ساتھ کئي ٹکنالوجيوں کا استعمال بھي شامل ہے- ليکن اس سلسلے ميں کي گئي نئي تحقيقوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ملٹي ٹاسکنگ آپ کو ديوانہ بنا سکتي ہے-

تحقيق سے ظاہر ہوا ہے کہ گازي چلاتے وقت سيل فون اور ديگر الکٹرانک چيزوں کا استعمال کتنا خطرناک ہوسکتا ہے- اسے کئي جگہ غيرقانوني قرار دے ديا گيا ہے- تجارت کي دنيا ميں ايک ساتھ کئي کام کرنے کے نقصانات پر خاص توجہ دي جا رہي ہے- 2005 ميں بي بي سي کي ايک رپورٹ ميں کہا گيا تھا کہ لندن يونيورسٹي کي ايک تحقيق کے مطابق اي ميل اور فون کالوں ميں گھرے ہوئے لوگوں کا آئي کيونشيلي دوا‏ئيں استعمال کرنے والوں سے دوگنا متاثر ہوتا ہے- اس تحقيق سے وابستہ ماہرين نفسيات نے اسے "انفومينيا" يعني معلومات کا عارضہ قرار ديا ہے-

يونيورسٹي آف کيلي فورنيا ميں کي گئي ايک تحقيق کے مطابق کارکنوں کو دفتروں ميں فون کالوں اور اي ميل کا جواب دينے سے اتني دشواري ہوتي ہے کہ انہيں ذہني طور پر بحال ہونے ميں کافي وقت لگ جاتا ہے- ايک انداز ے کے مطابق امريکہ ميں ملٹي ٹاسکنگ کے سبب ہر سال  650 ارب ڈالر کا پيداواري نقصان ہوتا ہے - تحقيق کاروں نے ايک ساتھ بہت سے کام کرنے سے دماغ پر پڑنے والے بوجھ کا بھي مطالعہ کيا ہے- يونيورسٹي آف کالي فورنيا کے ماہر نفسيات رسل بولڈ نے اپني تحقيق کے دوران معلوم کيا کہ ملٹي ٹاسکنگ سے سيکھنے کا عمل متاثر ہوتا ہے - اگر آپ ايک ساتھ کئي کام کرتے ہوئے کچھ سيکھ بھي ليں تو اس معلومات کو دوبارہ ياد کر پانا مشکل ہوتا ہے - اس تحقيق سے ظاہر ہوتا ہے کہ سيکھنے اور معلومات کو ذخيرہ کرنے کے ليے دماغ مختلف حصے استعمال ميں آتے ہيں- ملٹي ٹاسکنگ کرنے والوں کے دماغ کا وہ علاقہ سرگرم ہوتا ہے جو سيکھنے سے متعلق ہے جبکہ ديگر لوگوں ميں معلومات ذخيرہ کرنے والا علاقہ سرگرم رہتا ہے -

ہميں معلوم ہمنا چاہيے کہ ہمارے معاشرہ جس طرح بدل رہا ہے اس کي قيمت ہميں چکاني ہوگي- انسان اس انداز سے کام کرنے کے ليے نہيں بنے ہيں - ہم کسي بات پر توجہ مرکوز کرنے کے ليے بنے ہيں- جب ہم اپنے آپ کو ايک ساتھ کئي کام کرنے پر مجبور کرتے ہيں تو ہم آگے چل کر اپنے کو کم اہل بنانے کي طرف لے جا رہے ہوتے ہيں- اگرچہ بظاہر لگتا ہے کہ ہم زيادہ باصلاحيت ہوتے جارہے ہيں-

ملٹي ٹاسکنگ کي کوئي بات کرتے ہوئے ہم دھيان مرکوز کرنے اور دھيان کو ايک جگہ سے دوسري جگہ منتقل کرنے اور فيصلہ کرنے کے سلسلے ميں بھي بات کرتے ہيں- بڑے کام کرنے والے لوگ ہميشہ دھيان کو کسي نقطے پر مرکوز کرنے وانے رہے ہيں - نيوٹن کہتا تھ کہ : اس کي دريافتيں کسي بھي اور چيز کے بجائے دھيان مرکوز کرنے کا نتيجہ ہيں -


متعلقہ تحریریں: