• صارفین کی تعداد :
  • 4072
  • 9/9/2012
  • تاريخ :

مسلمانوں کا زوال

مسلمانوں کا زوال

اسلام کے پيروکاروں نے دنيا کے ہر گوشے ميں اپنے قدم جماۓ اور بےشمار علاقوں کو فتح کرکے وہاں پر اسلام کے پرچم کو بلند کيا - مسلمانوں نے اندلس ميں زبردست مادي ترقي کي ليکن روحاني طور پر وہ غير مسلموں کو متاثر نہ کر سکے لہٰذا ہميشہ اقليت ميں رہے- اندلس يورپ ميں اسلام کي اشاعت نہ کر سکا- خلافت عثمانيہ اور مغليہ سلطنت نے اپنے زير تسلط علاقوں ميں اسلام کي دعوت کو عام کرنے اور دائرہ اسلام کو وسيع کرنے پر کوئي توجہ نہ دي- يہ تمام سلطنتيں مادي طور پر بہت مستحکم سلطنتيں رہيں- ليکن رعايا پر يہ روحاني برتري قائم نہ کر سکے- انہوں نے زمين مسخر کرلي، دل مسخر نہ کر سکے- دعوت سے اغماض ہي ان کي ناکامي تھا ليکن عروج وزوال کي تمام قديم وجديد بحثوں ميں اس بحث کا ذکر نہيں- عروج وزوال کي بحث کرنے والے مفکرين اپنے تجزيوں ميں يہ بتانے سے قاصر ہيں کہ خلافت عباسيہ جوٹيکنالوجي ميں منگولوں اور تاتاريوں سے برتر تھي اور تہذيب وتمدن ميں اس کا ان سے مقابلہ نہ تھا، آخر کيسے شکست کھا گئي؟ ايک غالب اور برتر تہذيب وحشيوں کي يلغار کا سامنا کيوں نہ کر سکي؟ يہ مفکرين يہ بھي نہيں بتا سکتے کہ شکست خوردہ اسلامي تہذيب صرف پچاس سال کے عرصے ميں بغير کسي مادي ترقي کے دوبارہ کيسے غالب آگئي اور وہ کون سي سائنس ٹيکنالوجي، علوم اور فلسفے تھے جس نے چنگيز کے پوتے برقے کو قبوليت اسلام کيلئے آمادہ کيا اور طاقت کا توازن آناً فاناً تبديل ہو گيا- اس سوال پر بھي غور نہيں کيا جاتا کہ ترکوں کا سيلاب ويانا ميں کيوں داخل نہ ہو سکا جبکہ يورپي حکمران ٹيکنالوجي اور سائنس ميں خلافت عثمانيہ کے مقابلے ميں برتري کے حامل نہيں تھے- ہندوستان ميں مغليہ سلطنت اور رياستيں انگريزوں سے کيوں شکست کھا گئيں جبکہ اس وقت عسکري سطح پر دونوں گروہوں کے پاس کم وبيش توازن طاقت برابر تھا- پورے ہندوستان کو فتح کرنے والي انگريزي فوج کي تعداد صرف چند ہزار تھي ليکن ہندوستان کيونکر سرنگوں ہو گيا- لہٰذا مسئلہ صرف فنون علم، سائنس اور ٹيکنالوجي کا نہيں ہے، مسئلہ اس سے بڑھ کر گھمبير ہے- افسوس يہ ہے کہ ان اہم تاريخي مباحث کو يہ مفکرين نظر انداز کرکے زوال کے سطحي تجزيے پيش کرتے ہيں جس کے نتيجے ميں زوال گھمبير ہوتا جا رہا ہے- ترکي، مصر، مليشيا نے مغربي تہذيب اور تعليم کو اختيار کرليا تو وہاں کيا انقلاب برپا ہوا؟ سرسيد کي علي گڑھ مسلم يونيورسٹي کا خواب پورا ہو گيا ليکن اس جامعہ کے ذريعے کيا عروج کا وہ سفر طے ہو گيا جس کي آرزو کي گئي تھي اس جامعہ سے شائع ہونے والي کتني کتابيں آج دنيا بھر کي جامعات ميں پڑھائي جا رہي ہيں؟

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

اسلام کا وجود و ظہور انساني تاريخ کا سب سے اہم اور قابلِ ذکر واقعہ ہے