• صارفین کی تعداد :
  • 603
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

 اسرائيل ميں ايران پر حملہ کرنے کي ہمت نہيں ہے

لاریجانی

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر نے حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں اسرائيل کي شکست کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران پر حملہ کرنے کي اسرائيل ميں ہمت نہيں ہے کيونکہ اسرائيل کو اپني جان پياري ہے-

ابنا: لاريجاني نے کہا کہ مسئلہ فلسطين کے مختلف پہلو ہيں جن ميں ايک پہلوبيت المقدس کا ہے جو مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اسرائيل کئي برسوں سے بيت المقدس کو يہودي بنانے کي تلاش و کوشش کررہا ہے اور اسرائيل کا يہ اقدام تمام مسلمانوں کي براہ راست توہين ہے اور فلسطين کا يہ پہلو پورے عالم اسلام سے متعلق ہے-

لاريجاني نے کہا کہ بيت المقدس کا مسئلہ مسلمانوں کے اتحاد کے بغير حل نہيں ہوگا، فلسطين کے عوام کو اپني سرزمين پر زندگي کرنے کا حق ہے اوريہ اس مسئلہ کا انساني پہلو ہے-

انھوں نے کہا کہ امريکہ مسلمانوں کي صفوں ميں اپنے بعض نوکر اور مزدور حکام کے ذريعہ اختلاف ڈال کر مسئلہ فلسطين کے حل ميں سب سے بڑي رکاوٹ پيدا کررہا ہے- انھوں نے کہا کہ امريکہ نے بعض عرب ممالک ميں بعض ايسے  خاندانوں کو مسلمانوں کے سر پر مسلط کررکھا ہےجن کو اسلام اور مسلمانوں کے بارے ميں کوئي فکر ہي نہيں ہے اور وہ مسلمانوں کا تمام سرمايہ امريکہ اور اسرائيل کي جيب ميں ڈال رہے ہيں- لاريجاني نے کہا کہ علاقہ ميں جاري اسلامي بيداري کو علاقائي عرب حکام، امريکہ اور اسرائيل کے حق ميں موڑنے کي کوشش کررہے ہيں -

لاريجاني نے کہا کہ آج مصر ، تيونس- يمن اور ليبيا ميں  امريکہ نواز ڈکٹيٹر ختم ہوچکے ہيں اور امريکہ نواز نوکروں کا جب علاقہ سے خاتمہ ہوجائے گا اس وقت بيت القدس بھي آزاد ہوجائےگا اور فلسطين کے مظلوم عوام اپنے گھروں ميں آرام و سکون سے آباد ہونگے-