• صارفین کی تعداد :
  • 2506
  • 9/19/2011
  • تاريخ :

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول (  حصّہ سوّم  )

شادی بیاه

جتنا زيادہ اتنا ہي بہتر

مياں بيوي آپس ميں جتني محبت کريں وہ کم ہے - وہ مقام کہ جہاں محبت جتني بھي زيادہ ہو اس ميں کوئي عيب نہيں ، وہ مياں بيوي کي باہمي محبت ہے - يہ جتني بھي زيادہ محبت کريں، اچھا ہے اور خود يہ محبت ايک دوسرے پر اعتماد کي فضا کو قائم کرتي ہے - مياں بيوي کي باہمي محبت بھي خدا سے کي جانے والي محبت کا ہي ايک حصہ ہے- يہ ان بہترين محبتوں ميں سے ايک ہے کہ جو جتني زيادہ ہو اتني ہي بہتر ہے-

محبت سے خار بھي پھول بن جاتے ہيں

مياں بيوي کو ايک دوسرے کے ساتھ محبت کا برتاو کرنا چاہيے --يہ محبت سعادت و خوش بختي کي بنياد بنتي ہے -خوش بختي اس ميں ہے کہ مياں بيوي ايک دوسرے کو پسند کرتے ہوں-

جب محبت زندگي پر حاکم ہو تو اس محبت کے ذريعے خار بھي پھول بن جاتے ہيں - اگر مياں يا بيوي ميں کوئي بري عادت موجود ہو ليکن دونوں کے درميان محبت کا رشتہ قائم ہو تو وہ بري عادت بالکل ختم ہو جائے گي اور وہ محبت ، بري عادت کي تمام تاريکي و ظلمت کو ختم کر دے گي-

محبت کسي کے حکم يا فرمان سے ہونے والي کوئي چيز نہيں ہے !

محبت کوئي ايسي چيز نہيں ہے کہ جو کسي کے دستور يا فرمان سے ہو جائے -  محبت خود آپ کے اختيار ميں ہے - آپ اپني محبت اپنے شوہر يا بيوي کے دل ميں روز بروز زيادہ کر سکتے ہيں - مگر کس طرح؟ اچھے اخلاق ، بہتر کردار ، وفاداري اور محبت کے ذريعے-

اگر بيوي يہ چاہتي ہے کہ اس کا شوہر اس سے محبت کرے تو اسے چاہيے کہ وہ اس کے لئے کوشش کرے - اس طرح اگر مرد کي خواہش ہو کہ اس کي بيوي اسے پسند کرے تو اسے بھي اس کام کے لئے محنت کرنا ہوگي کيونکہ محبت ہميشہ محنت اور کوشش کي محتاج ہوتي ہے-

محبت اسي صورت ميں باقي رہے گي کہ جب مياں بيوي دونوں ايک دوسرے کے حقوق اور اپني حدود کا خيال رکھيں اور اس سے تجاوز نہ کريں -يعني حقيقت ميں يہ دونوں کہ جو زندگي ميں ايک دوسرے کے شريک ہيں اور ايک ساتھ زندگي گزارتے ہيں، اس بات کي کوشش کريں کہ ايک دوسرے کے ذہن و قلب ميں اپنا ايک مقام بنائيں اور ايک دوسرے کے دل ميں نفوذ کريں - يہ وہي معنوي نفوذ اور مياں بيوي کے درميان قلبي رابطہ ہے جسے اسلامي حقوق بيان کرتے ہيں-

اگر آپ کي خواہش ہے کہ يہ محبت امر ہوجائے تو بجائے يہ کہ آپ سامنے والے سے يہ توقع رکھيں کہ وہ آپ سے محبت کرے ،آپ اپنے دل سے چا ہيں کہ آپ اس پر اپني محبت زيادہ نچھاور کريں تو خود بخود اس کي آپ سے محبت زيادہ ہو جائے گي (کيونکہ محبت فطري طور پر محبت کي پيدائش کا سبب بنتي ہے) -

کتاب کا نام : طلوع عشق

مصنف :  حضرت آيۃ اللہ العظميٰ خامنہ اي

ناشر : نشر ولايت پاکستان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ہمارے نوجوان ہدايت کي روشن قنديل بنيں ( حصّہ دوّم )

ہمارے نوجوان ہدايت کي روشن قنديل بنيں

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول (  دوسرا مرحلہ )

جوانوں کي کاميابي کا راز کس ميں پوشيدہ ہے ؟ ( حصّہ دوّم )

جوانوں کي کاميابي کا راز کس ميں پوشيدہ ہے ؟