• صارفین کی تعداد :
  • 763
  • 7/26/2011
  • تاريخ :

ڈاکٹر احمدي نژاد : تعليم انساني سماج کا اہم کام

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد
 
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے تعليم و تربيت کے دوام کو انساني معاشرے کا اہم ترين کام قرار ديا ہے-

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج تہران ميں ايران بھر کے وزارت تعليم کے اعلي عہديداروں کے اٹھائيسويں اجلاس ميں تعليم و تربيت کو ايک مسلسل عمل قرار ديتے ہوئے کہا کہ انساني معاشرے کا اہم ترين کام تعليم و تربيت کا جاري رہنا ہے-

انہوں نے تعليم و تربيت کي اہميت کے بارے ميں کہا کہ انسان کي تخليق کا مقصد تعليم و تربيت ہے اور اگر انسانوں کي تعليم و تربيت سے بےتوجہي برتي جائے تو انساني معاشرہ ترقي و پيشرفت ميں کامياب نہيں ہو گا-

صدر مملکت نے مزيد کہا کہ علم کے بغير انسان کا کوئي معني نہيں ہے کيونکہ علم کے سائے ميں ہي انسان کي ترقي و پيشرفت حاصل ہوتي ہے اور يہ انسان کي استعداد کو بڑھانے کے ليے ضروري موقع فراہم کرتا ہے-