• صارفین کی تعداد :
  • 819
  • 7/24/2011
  • تاريخ :

رہبر انقلاب اسلامي: ايران جارحيت نہيں کرتا

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای
رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے تاکيد فرمائي ہے کہ ايران جارحيت کرنے والا نہيں ہے ليکن آزاد سمندر ميں موجود رہنے والا ہے کيونکہ آزاد سمندر سب سے متعلق ہے اور يہ ثقافت کي منتقلي کا ذريعہ ہے-

ابنا: حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج ايراني فوج کي بحريہ کے مقدم مرکز کا دورہ کرنے کے بعد علاقے ميں تعينات مسلح افواج کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے باب المندب، خليج عدن ، بحراحمر اور نہرسوئيز ميں بحريہ کي موجودگي کے عزت آفريں پيغام اور اس کے عالمي اثرات کي جانب اشارہ کرتے ہوئےفرمايا کہ اس موجودگي نے دشمن کو بري طرح خوف ميں مبتلاء اور حيرت زدہ کرديا ہے کيونکہ آزاد سمندروں ميں ايران کي بحريہ کي مضبوط موجودگي قوموں کے لئے اميدا‌فزا ہے-