• صارفین کی تعداد :
  • 529
  • 6/1/2011
  • تاريخ :

مغربي ممالک دہشتگردي کي جڑ

 جنرل احمد وحيدي

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع جنرل احمد وحيدي نے کہا ہے کہ مغربي ممالک دنيا ميں دہشتگردي پھيلاتے ہيں۔

انہوں نے کہا مغربي ممالک ہي ملکوں کے قومي اقتدار اعلي کي خلاف ورزي کرتے ہيں۔ جنرل احمد وحيدي نے آج موريتانيہ کے دارالحکومت نواکشوت ميں اس ملک کے صدر محمد ولد عبدالعزيز سے ملاقات ميں دہشتگردي کامقابلہ کرنےميں دونوں ملکوں کےمشترکہ موقف کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربي ملکوں کي جانب سے صيہوني حکومت کي بلاقيد وشرط حمايت کہ جس کي بنياد ہي جارحيت اور دہشتگردي پر رکھي گئي ہے دہشتگردي پھيلانے کا ايک واضح نمونہ ہے۔ جنرل احمد وحيدي نے افريقہ ميں سامراج کي سياہ تاريخ اور گھناونے کارناموں کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اس براعظم ميں انساني حقوق اور جمہوريت کے نام نہاد دعويداروں کے مجرمانہ اقدامات کي وجہ سے قوميں ان کي شيطاني پاليسيوں کي مخالف ہيں۔

انہوں نے امام خميني رح کي قيادت ميں کامياب ہونے والے اسلامي انقلاب پر روشني ڈالتے ہوئے کہا کہ ايران نے عالمي سامراج سے مقابلے اور اس کے ظالمانہ تسلط کو ختم کرنے کا راستہ اختيارکيا ہے اور اس راہ ميں وہ خود کو افريقي ملکوں کے ساتھ پاتا ہے کيونکہ آزادي اور ظلم کي مخالفت کي جڑيں افريقہ ميں بڑي گہري ہيں۔

اس ملاقات ميں موريتانيہ کے صدر نے اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تعلقات کو نہايت اہم قرارديا اور تمام شعبوں ميں تعاون بڑھانے کي خواہش ظاہر کي۔ اسلامي جمہوريہ ايران کے وزيردفاع جنرل احمد وحيدي موريتانيہ اور بوليويا کے دورے پر ہيں۔

بشکريہ آئي آر آئي بي