• صارفین کی تعداد :
  • 1423
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

اسپيڈ بوٹس ٹکنالوجي صرف اور صرف ايران کے پاس

اسپيڈ بوٹس ٹکنالوجي صرف اور صرف ايران کے پاس

اسلامي جمہوريہ ايران کي بحريہ نے کہا ہے کہ خليج فارس ميں ايراني کي ہزاروں اسپيڈ بوٹس نے ايران کے خلاف دشمنوں کے ہاتھ کاٹ دئے ہيں-

ابنا: ايڈميرل علي فدوي نے اسپيڈ بوٹس کي دوسري قومي کانفرنس ميں کہا کہ مسلط کردہ جنگ کے بعد سے ايران نے بيس ہزار اسپيڈ بوٹس بنائي ہيں اور يہ ڈيٹيرينٹ کردار کي حامل ہيں-

انہوں نے کہا کہ ہماري ان اسپيڈ بوٹس نے علاقے ميں امريکہ کے تسلط پسندانہ اھداف کو نقش بر آب کرديا ہے اور کسي بھي حملےکي صورت ميں يہ بوٹس فيصلہ کن کردار ادا کريں گي-

انہوں نے کہا کہ ہماري ان اسپيڈ بوٹس پر ميزائيل، تارپيڈو اور الکٹرانيک وارفير سسٹم لگے ہوئےہيں-

ايڈميرل فدوي نے کہا کہ يہ ساز وسامان صرف ايران کي بحريہ کي بوٹس پر لگے ہوئے ہيں-

انہوں نے کہا کہ امريکي بحري جنگي جہازوں کي رفتار اکتيس ناٹ کلوميٹر في گھنٹہ ہےجبکہ ہماري ان اسپيڈ بوٹس کي رفتار ساٹھ ناٹ کلوميٹر في گھنٹہ ہے - ايڈميرل فدوي نے کہا اسپيڈ بوٹس ٹکنالوجي صرف اور صرف ايران کے پاس ہے-