• صارفین کی تعداد :
  • 947
  • 2/27/2011
  • تاريخ :

ایران آئل ریفائنریوں کی گنجائش بڑھا ئے گا

جنوبی پارس گيس فیلڈ

اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی ریفائنریوں کی گنجائش بڑھانے کا جامع پروگرام بنایا ہےجس کے تحت لاوان ریفائنری میں خام تیل کو صاف کرنے کی گنجائش تیس ہزار بیرل سے بڑھ کر پچاس ہزار بیرل روزانہ ہوجائے گي۔

ابنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لاوان ریفائنری کے مینجننگ ڈائرکٹر ہاشم نامور نے بتایا کہ جنوبی پارس گيس فیلڈ سے بیس ہزار ٹن گيس حاصل کرنے کے منصوبے پرعمل درآمد سے لاوان ریفائنری روزآنہ پچاس ہزار بیرل خام تیل صاف کرنے لگے گي۔ انہوں نے بتایا کہ اس جامع منصوبے کے تحت گيس کی پیداوار تیس ٹن سے روزآنہ دو سو بیس ٹن ہوجائے گي اور جٹ فیول کی پیداوار روزآنہ ایک ملین لیٹر ہوجائے گي۔ انہوں نے کہا کہ لاوان ریفائنری کی جدید کاری کے نتیجے میں پٹرول کی پیداوار ایک ملین تیس ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر دوملین آٹھ لاکھ بیرل یومیہ ہوجائے گي ۔ یاد رہے اس سے قبل وزیر پٹرول مسعود میرکاظمی نے کہا تھا کہ ایران کی پٹروکمیکل مصنوعات کی برآمدات میں اکاون فیصد اضافہ ہوا ہے۔