• صارفین کی تعداد :
  • 1161
  • 1/15/2011
  • تاريخ :

جامعۃالمصطفی العالمیہ کے فارغ التحصیل طلبہ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی میں

جامعۃالمصطفی

جامعۃالمصطفی العالمیہ کے فارغ التحصیل طلبہ کی نے عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے قم مرکز میں حاضر ہوکر اس عالمی شیعہ ادارے کی عالمی فعالیتوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی، حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے جامعۃالمصطفی العالمیہ کے فارغ التحصیل طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کی موجودہ صورت حال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ طلوع اسلام سے لے کر اب تک کبھی بھی دنیا کے حالات آج کے حالات کی طرح تبلیغ اسلام کے لئے اتنے سازگار اور مناسب نہیں رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ حالات حضرت امام خمینی رحمةاللہ علیہ کی قیادت میں کامیاب ہونے والے انقلاب اسلامی کی برکت سے ظہور پذیر ہوئے ہیں اور ان حالات کا تسلسل امام (رح) کے وصال کے بعد حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، کی زعامت کے مرہون منت ہے۔

انھوں نے کہا: موجودہ زمانے میں مبلغین کے پاس دستیاب اوزاروں اور وسائل کے پیش نظر دنیا میں شیعہ تعلیمات کی ترویج اور دنیا والوں کو ان تعلیمات سے روشناس کرانا، بہت ہی آسان ہوگیا ہے۔

تاہم انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اگر مبلغین کے پاس وسیع مواقع موجود ہیں تو انہیں بہت سی چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔

جناب اختری نے انسانی معاشروں پر زوال پذیر مغربی تہذیب کی ثقافتی یلغار کو ان ہی چیلینجوں میں سے ایک اہم چیلنج قرار دیا اور کہا: عالم اسلام اور مسلم امہ کو دنیا کے تمام

علاقوں میں امریکی ثقافتی یلغار کا سامنا ہے اور ہمیں مناسبت حکمت عملی اپنا کر اس یلغار کا سد باب کرنا چاہئے۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے کہا کہ اسلامی مبلغین کو اعلی علمی صلاحیتوں، دنیا کی زندہ زبانوں پر عبور نیز تبلیغ کے حوالے سے جدید ترین روشوں سے لیس ہونا چاہئے کیونکہ مغربی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لئے یہی اہم اور مؤثر حکمت عملی ہے اور ہم ان روشوں سے استفادہ کرکے نہ صرف ان کی یلغار کے اثرات کم اور اس کو بے اثر کرسکتے ہیں بلکہ اہل بیت علیہم السلام کی مقتدر ثقافت و تعلیمات کو بھی عالمی معاشروں میں رائج کرسکتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین اختری نے شیعہ تعلیمات کی ترویج کے لئے عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی کوششوں اور کاوشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اہل بیت (ع) اسمبلی ان امور میں آپ کی تجاویز پر غور کرکے امکان کی حد تک آپ ہی کے ممالک میں ان تجاویز پر عملدرآمد کرنے لئے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں پیروان اہل بیت (ع) کی علمی اور ثقافتی سطح کو ارتقاء دینا عالمی اہل بیت (ع) کے منصوبوں میں شامل ہے اور اسمبلی آپ برادران کی مدد سے ان منصوبوں کو عملی شکل دینا چاہتی ہے۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نی بعض ممالک میں شیعیان اہل بیت (ع) کی افسوسناک معاشی صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی دنیا کے گوشے گوشے میں شیعہ تجار اور صنعتکاروں کی مدد سے شیعہ معاشروں سے غربت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔