• صارفین کی تعداد :
  • 923
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

چابہار کے دہشتگردانہ واقعات میں بیرونی انٹلجنس سروسز ملوث

حجة الاسلام کاظم صدیقی

تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے چابہار کے دہشتگردانہ واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ اس واقعے میں بیرونی انٹلجنس سروسس ملوث ہيں۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کے گھناونے واقعات کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ قابل نفرت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف اور بدامنی پھیلانا اور ایرانی شہروں کو بدامنی کا شکار ظاہر کرنا دہشتگردوں کا ہدف ہے۔ جناب صدیقی نے کہا :

دشمن اندھی دہشتگردی کے سہارے اپنے اھداف تک نہیں پہنچ سکتا اور ایرانی قوم حساس مواقع پر مزید متحدہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور ان کے حامی ایران کے شہروں کو بدامنی کا شکار ظاہر کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام میں فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ملت ایران نے ہمیشہ ہوشیاری سے دشمنوں کی سازشوں کے مقابل استقامت کا ثبوت دیا اور دشمنوں کو ناکام بنایا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے برطانیہ میں طلباء کے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ جو انسانی حقوق کی دعویدار ہے اسی کی پولیس طلباء کے پرامن مظاہروں کو کچل رہی ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے پہلے خطبے میں واقعہ عاشورا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت عظمی بیان کی اور عزاداروں کو تعزیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کربلا ایک ایسی درس گاہ ہے جو انسان کی بھرپور ہدایت کرتی ہے۔

اردو ریڈیو تہران