• صارفین کی تعداد :
  • 1140
  • 8/28/2010
  • تاريخ :

 ایرانی عوام بڑے پیمانے پر پاکستانی بھائیوں کی مدد کر رہے ہيں

مصطفی محمد نجار
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لۓ ایرانی عوام امداد کی قدردانی کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ایرانی عوام نے وسیع پیمانے پر پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لۓ امداد دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مصطفی محمد نجار نے آج ایران میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کے لۓ لگاۓ جانے والے کیمپوں کے دورے کے موقع پر ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لۓ اپنی امداد کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں۔ مصطفی محمد نجار نے مزید کہا کہ اب تک ایران سے دو ملین ڈالر کی مالیت کی پانچ امدادی کھیپیں پاکستان بھیجی جاچکی ہیں۔ جن میں اشياۓ خود و نوش ، پینے کا پانی ، خیمے ، کمبل ، کپڑے اور ادویات وغیرہ شامل ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد عنقریب پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ ایران سے ایک امدادی سازوسامان کا ایک قافلہ بھی پاکستان بھیجا جاۓ گا۔ 

ابنا ڈاٹ آئی آڑ