• صارفین کی تعداد :
  • 667
  • 9/4/2016
  • تاريخ :

امريکہ اور اس کے اتحاديوں نے دہشت گردوں کو مضبوط بنایا

امریکا و اتحادیوں نے دہشت گردوں کو مضبوط بنایا


اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ نے امريکہ اور اس کے اتحاديوں کي طرف سے وہابي تکفيري دہشت گرد گروہوں کي تشکيل کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکہ اور اس کے اتحاديوں نے دہشت گردوں کو قوي اور مضبوط بنا کر بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کيا ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي کي اردو سروس کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ علاء الدين بروجردي نےجاپان کے بيروني امور کے وزير سے گفتگو ميں  امريکہ اور اس کے اتحاديوں کي طرف سے وہابي تکفيري دہشت گرد گروہوں کي تشکيل کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکہ اور اس کے اتحاديوں نے دہشت گردوں کو قوي اور مضبوط کرکے بہت بڑے اشتباہ کا ارتکاب کيا ہے

۔ علاء الدين بروجردي نے جاپاني حکومت کے بيروني امور کے وزير سے ملاقات ميں جاپان اور ايران کے باہمي تعلقات کو دوستانہ اور ديرينہ قرارديتے ہوئے کہا کہ جاپان کے بارے ميں ايراني عوام کے خيالاتاور نظريات  مثبت ہيں  اور ايران اور جاپان کے درميان  مختلف شعبوں ميں باہمي تعلقات کو فروغ دينے کے سلسلے ميں راہيں ہموار ہيں۔
علاء الدين بروجردي نے شام، عراق اور علاقہ کے ديگر ممالک ميں وہابي دہشت گردوں کے بہيمانہ جرائم کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امريکہ اور اس کے اتحادي ممالک نے دہشت گرد گروہوں کي تشکيل ميں اہم کردار ادا کيا اور انھوں نے دہشت گردوں کو قوي اور مضبوط بنا کر بہت بڑے اشتباہ کا ارتکاب کيا ہے۔
بروجردي نے کہا کہ ايران دہشت گردي کے خلاف کارروائي ميں سنجيدہ ہے جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمي سطح پر باہمي تعاون کي ضرورت ہے اس ملاقات ميں جاپاني حکومت کے بيروني امور کے وزير نے بھي دہشت گردي کا سنجيدگي کے ساتھ مقابلہ کرنے پر تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردي عالمي مسئلہ ہے اور اس کے مقابلے کے لئے بھي عالمي سطح پر تعاون ضروري ہے۔