• صارفین کی تعداد :
  • 15125
  • 3/27/2016
  • تاريخ :

جسمانی وزن معمول پر رکھنے کا آسان ترین نسخہ

جسمانی وزن معمول پر رکھنے کا آسان ترین نسخہجسمانی وزن معمول پر رکھنے کا آسان ترین نسخہ

اگر تو آپ جسمانی موٹاپے سے نجات چاہتے ہیں تو اگر ایک نئی طبی تحقیق پر یقین کیا جائے تو اس سے آسان طریقہ آپ کو نہیں مل سکے گا۔

جی ہاں بس عام معمول سے زیادہ پانی پینے کو عادت بنالینا آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھ سکتا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

الینوائے یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنے جسمانی وزن کو کم رکھنے کے لیے پانی زیادہ پینا شروع کردیں۔

اس تحقیق کے دوران 18 ہزار سے زائد بالغ افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا کہ جو لوگ عام معمول کے مقابلے میں پانی پینے کی مقدار میں ایک فیصد بھی اضافہ کردیتے ہیں، ان میں چینی، نمک، چربی وغیرہ کا استعمال کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر لوگ پانی کے استعمال میں ایک، 2 یا 3 گلاس کا اضافہ کردیں تو روزانہ ان کی غذائی کیلوریز کی مقدار میں 68 سے 205 تک کمی آجاتی ہے جبکہ نمک کا استعمال بھی گھٹ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اگرمیٹھے مشروبات کی بجائے زیادہ پانی پینے کی مہم چلائی جائے تو بغیر کسی محنت کے دنیا کو موٹاپے کی وباءسے بچایا جاسکتا ہے۔

اس سے پہلے بھی یہ بات سامنے آچکی ہے کہ کھانے سے آدھا گھنٹہ پہنے پانی پینے کے نتیجے میں جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔