• صارفین کی تعداد :
  • 3448
  • 12/18/2013
  • تاريخ :

حضرت  کي ولادت کا جشن

حضرت  کی ولادت کا جشن

ذکر علي (ع) (حصہ اول)

حضرت علي عليہ السلام  کا ذکر (حصہ دوم)

 

تو يہ اس کا جشن ہے کہ جس کے چہرے پر نگاہ نہيں ٹھہرتي تھي جس کا روئے اقدس سورج کے مانند درخشاں تھا جس نے کبھي اپني پيشاني ما سوائے اللہ کے کسي کے آگے نہيں چھکائي تھي - جو اسلام پر پيدا ہوا جس نے اسلام پہ جان دي کرم اللہ وجہہ ، جس کے چہرے کو اللہ نے خصوصي فضيلت سے سر فراز فرمايا اور صرف انھيں ہي سرفراز نہيں فرمايا بلکہ ان کے تمام اباو اجداد کو بھي سرفراز فرمايا- ميرے دوست علامہ قبلہ آغا روحي نے يہ بات تشنہ چھوڑ دي وہ اختلاف ميں نہيں پڑنا چاہتے تھے مگر ميں مہمان ہونے کا فائدہ اٹھا رہا ہوں اور ويسے بھي :

ہزار خوف ہوں ليکن زباں ہو دل کي رفيق

يہي رہا ہے ازل سے قلندروں کا طريق

تو صرف انھيں کو سرفراز نہيں فرمايا : ان کے تمام اباو اجداد کو بھي سر فراز فرمايا - يہ اس کا جشن ہے جس کے باپ دادا سب دين ابراہيمي کے پيرو تھے -ان ميں کوئي بت پرست نہ تھا کوئي مشرک نہ تھا اور دوستو! ان تذکرہ نگاروں کا کيا پوچھتے ہو - انھوں نے تو جناب ابو طالب (ع) کو بھي معاف نہيں کيا - غضب خدا کا وہ تاريخ بھي آج اسلامي تاريخ کہلاتي ہے جو ابو سفيان کے ايمان کا تو يقين دلاتي ہے مگر محسن اسلام جناب ابو طالب کے ايمان کے بارے ميں دلوں ميں شکوک و شبہات کے کانٹے پيوست کر رہي ہے کہتے ہيں اس بارے ميں ايک روايت ہے کہ يہ کہا گيا ہے کہ لوگوں نے آنحضرت صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ ابو طالب (ع) نے آپ کي بہت امداد و نصرت کي ہے کيا اس کا کچھ صلہ بھي انھيں ملے گا ؟ (ہاں ذرا دل پر پتھر رکھ کر يہ الفاظ سن ليجئے ) ”‌ہاں انھيں جہنم ميں ڈوبا ہوا پايا تو ہم انھيں اپني شفاعت سے اس مقام پر لے آئيں گے - جہاں جہنم کي آگ ان کے ٹخنوں تک ہوگي مگر اس سے دماغ ان کا کھولتا ہوگا “ اس کو جانے ديجئے قرآن کہتا ہے:

”‌ و من يشفع عندہ الاباذنہ“

کوئي اس کي اجازت کے بغير شفاعت نہيں کر سکے گا مگر جناب ابوطالب کے بارے ميں شفاعت کي اجازت بھي ہوگي اور آنحضور (ص) شفاعت بھي فرمائيں گے مگر شفاعت کي قدر قيمت اللہ کے نزديک يہ ہوگي کہ انھيں دوزخ سے نہيں نکالا جائے گا - آگ سے ان کا دماغ کھولتا رہے گا اور اسلام اور پيغمبر اسلام پر احسانات کا يہ صلہ ملے گا -

اور قرآن جو کہتا ہے :

”‌ ھل جزاء الاحسان الا الاحسان“

( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

علم رياضي اور علم نجوم کا مسئلہ

علم رياضي کا ايک اور طريقہ