• صارفین کی تعداد :
  • 9254
  • 11/4/2013
  • تاريخ :

سام سنگ کے لچک دار سمارٹ فون کي نمائش

سام سنگ کے لچک دار سمارٹ فون کی نمائش

سمارٹ فون بنانے والي کمپني سام سنگ اليکٹرونکس نے ايک ايسا موبائل فون متعارف کروايا ہے -جس کا ڈسپلے سکرين عام فونوں کے مقابلے ميں خم دار ہے- گيليکسي راۆنڈ نامي اس فون ميں 5.7 انچ کي سکرين لگائي گئي ہے-

سام سنگ کے خم دار فون متعارف کرانے سے چند دن پہلے ہي اس کي حريف کمپني ايل جي نے آئندہ سال سے خم دار فون تيار کرنے کا اعلان کيا تھا-

ڈيجيٹل ڈسپلے ٹيکنالوجي کا ارتقا خم دار سکرين کي جانب ہو رہا ہے- سام سانگ اور اس کي کوريائي حريف ايل جي اليکٹرونکس خم دار ڈسپلے والے ٹي وي پہلے ہي سے بنا رہے ہيں-

سام سنگ کا کہنا ہے کہ خم دار فون صارفين کو ہوم سکرين آف ہونے کي صورت ميں بھي فون کے بعض فيچر آساني سے استعمال کرنے ميں مدد دے گي جسيا کہ تاريخ، وقت اور مس کالز ديکھنا-

اسي طرح صارفين ہوم سکرين آف ہونے کے باوجود فون پر ميوزک ٹريک تبديل کر سکيں گے-

گيليکسي راۆنڈ کو ابتدائي طور پر جنوبي کوريا ميں متعارف کرايا جائے گا- سام سنگ نے اس فون کو عالمي سطح پر متعارف کرانے کے ليے کوئي اشارہ نہيں ديا-

"آج شايد ان فونز کي وجہ سے کوئي بڑي تبديلي نہيں آئے گي ليکن يہ يقيناً مستقبل ميں آنے والي تبديليوں کا پيش خيمہ ہے"

سمارٹ فونز کي عالمي مارکيٹ تيزي سے بڑھ رہي ہے- سمارٹ فونز اب دنيا ميں سب سے زيادہ بکنے والے فون ہيں- سي سي ايس انسائٹ کے مطابق 2013 ميں فروخت ہونے والے کل1.7 ارب فونز ميں سے ايک ارب سمارٹ فون ہوں گے-

سمارٹ فون کي بڑھتي ہوئي مانگ کي وجہ سے کمپنياں صارفين کو اپني طرف متوجہ کرنے کے ليے نئي مصنوعات لانے کي کوشش ميں لگي ہيں- بعض تجزيہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابتدائي طور پر خم دار فون بڑي تعداد ميں فروخت نہيں ہوں گے، ليکن يہ صارفين کي توجہ حاصل کرنے کا حربہ ہے-

فراسٹ اينڈ سيوليوان فرم کے مينيجنگ ڈائريکٹر منوج ميمن نے  بتايا: ’آج شايد ان فون کي وجہ سے کوئي بڑي تبديلي نہيں آئے گي ليکن يہ يقيناً مستقبل ميں آنے والي تبديليوں کا پيش خيمہ ہے-‘

انھوں نے کہا: ’انٹرنيٹ کے استعمال والي چيزوں کي مارکيٹ بڑھنے کي وجہ سے لچک دار ڈسپلے کا کردار بہت اہم ہے-‘

يہ اشارہ اس طرف ہے کہ گھروں اور دفتروں ميں کمپيوٹر کے علاوہ بہت سي چيزيں جلد ہي انٹرنيٹ سے منسلک ہوں گي-

منوج ميمن نے کہا کہ لچک دار سکرين کي مزيد ترقي اور قيمت کم ہونے کي وجہ سے شايد اس کي مارکيٹ مزيد بڑھے گي-

 

متعلقہ تحریریں:

ڈولفن مچھلي کي حيرت انگيز يادداشت

سڑک جو اليکٹرک گاڑيوں کو چارج کرتي ہے