• صارفین کی تعداد :
  • 3658
  • 10/8/2013
  • تاريخ :

عورت کي صلاحيتوں کا  درست  استعمال

عورت کی صلاحیتوں کا  درست  استعمال

معاشرے ميں عورت کي صلاحيت (حصہ اول)

معاشرے ميں عورت کي صلاحيت (حصہ دوم)

امريکہ نے دنيا بھر ميں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے ليۓ جہاں دوسرے بہت سارے ذرائع استعمال کيۓ ہيں وہيں اس نے عورت کو بھي  اپنے مقاصد کے حصول کے ليۓ استعمال  کيا ہے - عورتوں کے حقوق کے جھوٹے اور پرکشش قسم کے نعروں کے ذريعے عورتوں کي ہمدردي حاصل کي جاتي ہے - امريکہ کي سرکردگي ميں عالمي سامراج اپني کٹھ پتلي تنظيموں کے ذريعے اپنے بہت سے مقاصد حاصل کرنے کي کوشش کرتا ہے- اس ليے ضرورت اس امر کي ہے کہ وہ افراد جو امن چاہتے ہيں خاص طور پر اديان ابراہيمي کے پيرو اور مسلمان، عوامي تنظيميں قائم کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے ليے اپنے اندر اتحاد و يکجہتي پيدا کريں- اسلامي ثقافت پر دشمنوں کي يلغار اور اسلامي ملکوں ميں بيداري کي لہر نے مسلمان خواتين کي عالمي يونين کي تشکيل کي ضرورت کو دو چند کر ديا ہے- ہم يہ يونين تشکيل دے کر عالم اسلام کي سطح پر مسلمان عورتوں کے درميان اتحاد و يکجہتي قائم کرنے اور ديني و مذہبي شعبوں ميں مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کر سکتے ہيں -

مسلمان عورتوں کي عالمي يونين پوري دنيا ميں اتحاد و يکجہتي کے اسلامي نمونوں کو پھيلا سکتي ہے- عورتيں معاشرے کا نصف حصہ ہيں ليکن قرآن کريم اور ديني مآخذ و منابع ميں عورت کا کردار اس سے کہيں زيادہ ہے کيونکہ ايک پاکيزہ معاشرے کي بنياد، پاکيزہ عورتوں کے ذريعے ہي رکھي جاتي ہے- آج انساني معاشرے کا اصل مسئلہ گھرانے کي بنياديں توڑ دينا اور معاشرے کو پاکيزہ عورتوں کے دامن سے محروم کر دينا ہے- مغرب عورتوں کو گھروں سے باہر لے آيا اور اس نے گھريلو عورت کو بےکار اور معاشرے کا عضو معطل قرار ديا- آيۃ اللہ اراکي کہتے ہيں کہ عورت کو مرد کي جگہ اور مرد کو عورت کي جگہ بٹھانا ايک خيانت ہے- حضرت مريم سے لے کر حضرت خديجہ اور حضرت فاطمہ (س) تک انساني معاشرے کي بااثر خواتين ايک ہي پاک سلسلے سے تعلق رکھتي ہيں- پوري تاريخ ميں حضرت فاطمہ زہرا (س) کي اولاد نے برائي نفاق اور ظلم کے خلاف جدوجہد اور جنگ کي- اس بنا پر ايک پاک و  پاکيزہ خاندان انساني معاشرے کو پاک کر ديتا ہے- اگر خاندان رسول (ص) کو معاشرے ميں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ديا جاتا تو آج ہمارے پاس ايک ايسا اسلامي معاشرہ ہو تاکہ جس ميں اخوت و بھائي چارے کا دور دورہ ہوتا- ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

عورت کي غيرت کفر ہے، سے کيا مراد ہے؟

مرد اور عورت کا مشترکہ زندگي