• صارفین کی تعداد :
  • 589
  • 8/3/2013
  • تاريخ :

ايران سميت پوري دنيا ميں عظيم الشان القدس ريلياں

ایران سمیت پوری دنیا میں عظیم الشان القدس ریلیاں

آج دنيا بھر ميں قبلہ اول کي آزادي اورفلسطيني مسلمانوں سے اظہارِ يکجہتي کے ليے يوم القدس منايا جا رہا ہے- اس موقع پراسلامي جمہوريہ ايران،پاکستان، ہندوستان، لبنان، عراق، بحرين اور فلسطين سميت دنيا کے کئي ممالک ميں القدس ريلياں نکالي گئيں جبکہ کئي مما لک ميں ريلياں نکالي جا رہي ہيں-

اسلامي جمہوريہ ايران کے دارالحکومت تہران سميت پورے ايران ميں آج عظيم الشان القدس ريلياں نکالي گئيں جن ميں کروڑوں افراد نے ‎ شرکت کي- ريلي کے شرکاء امريکہ، اسرائيل اورعالمي استکبار کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے-

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد،لاھور، کراچي، پشاور، کشمير اور گلگت بلتستان سميت کئي شہروں ميں القدس ريلي نکالي گئي جبکہ کراچي ميں مرکزي القدس ريلي اپنے راستے پر رواں دواں ہے جس ميں ہزاروں کي تعداد ميں روزہ دار شريک ہيں اس موقع پر سکيورپٹي کے سخت انتظامات کئے گئے ہيں- جبکہ کوئٹہ ميں نکالي جانے والي القدس ريلي کے موقع پر3سال قبل القدس ريلي پرہونے والے خودکش حملے ميں شھيد ہونے والے70روزہ دار مسلمانوں کوخراج تحسين پيش کيا گيا-

ہندوستان کے داراحکومت دھلي، کشمير، لکھنوحيدرآباد اوربمبئي سميت کئي شہروں ميں القدس ريلياں نکالي گئيں جن ميں لاکھوں افراد نے شرکت کي-

مسئلہ فلسطين امت مسلمہ کے ان بنيادي مسائل ميں سے ہے جس نے گزشتہ کئي عشروں سے امت مسلمہ کو بے چين کررکھا ہے اور اسي بات کے پيش نظرباني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني(رح) نے رمضان المبارک کے آخري جمعہ کو يوم القدس کا نام ديا جس کے بعد سے ہرسال اس روز دنيا بھر ميں القدس ريلياں نکالي جاتي ہيں-

 

متعلقہ تحریریں:

مسائل کا حل باہمي مشاورت سے، حسن روحاني

رمضان المبارک کي انيسويں رات پہلي شب قدر