• صارفین کی تعداد :
  • 626
  • 7/23/2013
  • تاريخ :

ايران امريکا مذاکرات پر رد عمل

ایران امریکا مذاکرات پر رد عمل

ايران کي مجلس شورائے اسلامي کي، قومي سلامتي و خارجہ پاليسي کميشن کے رکن محمد اسماعيل کوثري نے کہا ہے کہ امريکا کو کسي بھي طرح کے مذاکرات سے قبل ايراني عوام کو اعتماد ميں لينا ہوگا-

انھوں نے ايران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے ميں بارک اوبامہ کے نام امريکي کانگريس کے 130 نمائندوں کے مراسلے کو ايک نمائشي اقدام سے تعبير کرتے ہوئے کہاکہ امريکا کو مذاکرات کے حوالے سے سب سے پہلے اپنا روّيہ تبديل کرکے ايراني عوام کے اعتماد کي بحالي کيلئے عملي اقدامات کرنا ہو‎ں گے-

محمد اسماعيل کوثري نے کہا کہ ايران کے خلاف امريکا کے معاندانہ اقدامات کا ابتک کوئي نتيجہ نہيں نکلا ہے-

انھوں نے ايران کے خلاف صيہوني حکومت کي فوجي دھمکيوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  صيہوني حکومت ميں اگر اتني توانا‏ئي ہوتي تو وہ کب کا ايسا کرچکي ہوتي-

انہوں نے کہا کہ صيہوني حکومت، ايراني قوم کي بڑھتي ہوئي طاقت و توانائي سے خوف زدہ ہے-

 

 

متعلقہ تحریریں:

ايران کے ساتھ گفتگو کےلئے مغربي اور يورپي ملکوں کي آمادگي

ماہ مبارک رمضان تزکيۂ نفس کا مہينہ