• صارفین کی تعداد :
  • 867
  • 6/19/2013
  • تاريخ :

حسن روحاني کے نام نواز شريف اور زرداري کا تہنيتي پيغام

حسن روحانی کے نام نواز شریف اور زرداری کا تہنیتی پیغام

پاکستان کے صدر اور وزير اعظم نے ڈاکٹر حسن روحاني کو ايران کا صدر منتخب ہونے پرمبار ک باد دي ہے-

اسلام آباد ميں پاکستاني دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے صدر آصف علي زرداري اور وزيراعظم مياں نواز شريف نے ڈاکٹر حسن روحاني کو ايران کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد ديتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ايران تعلقات کي مشترکہ اورگہري تاريخ ہے-

 دفتر خارجہ کے بيان کے مطابق صدر اور وزير نے اپنے اپنے پيغام ميں کہا ہے کہ پاک ايران قريبي ، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات باہمي اعتماد پر مبني ہيں- دونوں ممالک خطے ميں امن و استحکا م اور عوام کي خوشحالي چاہتے ہيں-

اس سے قبل اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري بان کي مون ،سعودي عرب،شام،روس،افغانستان، کويت ، قطر ،امارات بحرين اور حزب اللہ کےسيکريٹري جنرل سيد حسن نصراللہ سميت کئي ممالک کے سربراہان مملکت نے اپنے الگ الگ پيغامات ميں ايران کے نئے منتخب صدر حسن روحاني کو صدارتي انتخابات ميں کاميابي پر مبارک باد پيش کي-

 

متعلقہ تحریریں:

 

صدر احمدي نژاد کي جانب سے حسن روحاني کو تہنيتي پيغام

انتخابات اسلامي جمہوريہ کا ستون