• صارفین کی تعداد :
  • 708
  • 5/28/2013
  • تاريخ :

انتخابات ميں بھرپور عوامي شرکت،ترقي و پيشرفت کي ضامن

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيۃ اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے گيارہويں صدارتي انتخابات ميں عوام کي بھرپور شرکت کو ملک کي ترقي و پيشرفت کا ضامن قرار ديا ہے-

اطلاعات کے مطابق رہبر انقلاب اسلامي نے ايران ميں صدارتي اور بلدياتي انتخابات کے منتظمين سے ملاقات ميں نگراں اداروں، منتظمين اور اميدواروں کي جانب سے تمام مراحل ميں قانون کا دقيق خيال رکھنے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ گزشتہ چونتيس برسوں کے دوران منعقد ہونے والے تمام انتخابات ميں عوام کي بھرپور موجودگي نے ہر بار ملک سے کئي مصيبتوں کو دور کيا ہے اور ملک، ملت اور انقلاب کے پيکر ميں ايک نئي طاقت اور روح پھونکي ہے- رہبر انقلاب اسلامي نے انتخابات کو ايک بيش قيمت اور عظيم قومي اور اسلامي امانت قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ نگہبان کونسل، نگراں ادارے، انتظاميہ اور انتخابات ميں امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار ادارے اس عظيم امانت کے امين ہيں اور ان کے کندھوں پر بہت ہي اہم ذمہ داري ہے-

رہبر انقلاب اسلامي نے ايران کے گيارہويں صدارتي انتخابات کو بعض جہات سے ماضي سے زيادہ اہم قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ يعني ملت کي بھرپور موجودگي اور عظيم امنگوں اور آرزوۆں کو حاصل کرنے کے ليے عوام کي حرکت ضروري ہے  اور دشمن اسي نکتے کا ادراک کرتے ہوئے عوام کو شرکت اور انتخابات کي رونق کو کم کرنے کوشش کر رہا ہے-

رہبر انقلاب اسلامي نے جليل القدر صحابي حجر بن عدي کے مزار کي بےحرمتي کے تلخ اور غم انگيز واقعہ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور ديا کہ جو چيز اس واقعہ کي تلخي ميں اضافہ کرتي ہے، وہ امت اسلامي ميں پليد، رجعت پسند اور پسماندہ افکار کے حامل بعض افراد کا وجود ہے کہ جو صدر اسلام کي بزرگ، ممتاز اور نوراني شخصيات کي تعظيم و تمجيد کو شرک سمجھتے ہيں-

 

متعلقہ تحریریں:

ايران ميں صدارتي انتخابات کے لئے آٹھ افراد کے کاغذات نامزدگي منظور

ايراني پہلوانوں کي نماياں کارکردگي پر ہديہ تبريک