• صارفین کی تعداد :
  • 6990
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

ايران ميں عظيم اسلامي  انقلاب

ایران کا پرچم

اسلامي انقلاب نے استکبار کا مقابلہ کيا

اسلامي انقلاب اور استکبار کے حيلے

امام خميني رح کے متعلق لوگوں کے خيالات

اسلامي انقلاب اور  اتحاد

اس مۆرخ کي يہ پيش بيني بالاخر سن 1979 ء ميں درست ثابت ہوئي جب ايران ميں اسلامي انقلاب دنيا کي دوسري اقوام کے ليۓ روشني کي ايک کرن بن کر سامنے آيا -

يہ وہ وقت تھا جب انقلابي کارکن خالي ہاتھ بس اللہ  اکبر کہتے ہوۓ اسلامي روح کي بيداري کے ساتھ دنيا کي بڑي طاقتوں کے سامنے کھڑے ہو گۓ  اور انہوں نے نہ صرف ايران بلکہ پوري بشريت کے ليۓ مہرباني کي ايک تاريخ رقم کي -  اس چھوٹي سي حرکت نے  خواب غفلت ميں سوئي ہوئي امت کو جگايا اور اس تحريک کے اثرات بڑي تيزي کے ساتھ پورے عالم اسلام ميں پھيل گۓ -  انقلاب اسلامي ايران کي کاميابي کو ابھي دو سال کا عرصہ ہي ہوا تھا کہ لبنان ميں ايمان سے  لبريز چند جوانوں نے دنيا کي پانچ طاقتوں امريکا ، برطانيہ ، اٹلي ، اسرائيل اور فرانس کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کر ديا اور يوں يہ ممالک لبنان ميں موجود اپنے فوجي اڈے چھوڑنے پر مجبور ہو گۓ - افغانستان ميں برطانيہ اور روس کا جو حشر ہوا  اسے تاريخ ہميشہ ياد رکھے گي - امريکہ نے اپني طاقت کے نشے  ميں اسلامي ممالک پر حملے کيۓ مگر شکست کھانے پر مجبور ہے -  آج ترکي ، الجزائر  اور دوسرے اسلامي ممالک سے نداۓ اسلام بلند ہو رہي ہے - فلسطين ميں انتفاضہ کي تحريک نے اسرائيل کا جينا حرام کرکے رکھ ديا ہے - بڑي آساني کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ آج کي بڑي طاقتيں اسلامي ممالک ميں شروع ہونے والي تحريکوں سے خوف زدہ نظر آتي ہيں - آج  عراق اور افغانستان پر حملہ کرنے والے امريکہ کي سب سے بڑي کوشش يہي ہے کہ مسلمانوں کو اسلامي بيداري سے دور رکھا جاۓ - اسے ڈر ہے کہ کہيں مسلمانوں کے اندر پھر سے  جہادي روح بيدار نہ ہو جاۓ  کيونکہ وہ جانتا ہے کہ  مسلمانوں کے اندر پاۓ جانے والے ايماني جذبے کے سامنے دنيا کي بڑي طاقتيں تاريخ ميں بےبس ہو چکي ہيں -

ليکن آج حقيقت ميں مسلمان  خواب غفلت سے بيدار ہوتے نظر آ رہے ہيں - انہوں نے تين بنيادوں پر اپنے کام کا آغاز کر ديا ہے -

1- حقيقي اسلام کي طرف واپسي کہ جس کے بل بوتے پر اسلام کے ابتدائي ايام ميں مسلمانوں نے دنيا کي بڑي طاقتوں پر غلبہ حاصل کيا -

2- وحدت جہان اسلام   کيونکہ اسلام دشمن عناصر کي ہميشہ سے يہي کوشش رہي ہے کہ مسلمانوں کو تفرقہ بازي کا شکار کرکے انہيں آپس ميں لڑوايا جاۓ اور انہيں تقسيم کرکے ان پر حکومت کي جاۓ -

3- استکباري طاقتوں کا مقابلہ کرتے ہوۓ ان کا خاتمہ کرنا اور يہ تحريک ايک دن اسلام کي کاميابي اور استکبار کي شکست کے ساتھ ختم ہو گي -  (6)

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان