• صارفین کی تعداد :
  • 662
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

سلامتي کونسل جارحيت رکوانے کے لئے کارروائي کرے

محمد خزاعي

محمد خزاعي :  سلامتي کونسل جارحيت رکوانے کے لئے کارروائي کرے

اقوام متحدہ ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے مستقل نمائندے محمد خزاعي نے اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون سے ملاقات کي ہے-

ابنا: اس ملاقات ميں محمد خزاعي نے کہا کہ اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل اسرائيلي ظلم و جارحيت رکوانے کے لئے موثر کارروائي کرے اور تل ابيب کو بين الاقوامي اصول و قوانين کا پابند بنائے- بان کي مون کے ساتھ ہونے والي ملاقات ميں محمد خزاعي نے کہا کہ ہم چاہتے ہيں کہ اقوام متحدہ  فلسطينيوں اور انسانيت کے خلاف غاصب اسرائيل کے جرائم رکوانے کے لئے ٹھوس کارروائي کرے- اقوام متحدہ ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نمائندے نے کہا کہ غزہ پٹي اور ديگر فلسطيني علاقوں ميں فلسطينيوں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات سے متعلق صيہوني حکومت کو جوابدہ بنانے کے لئے عملي اقدامات کئے جائيں-