• صارفین کی تعداد :
  • 5865
  • 2/27/2013
  • تاريخ :

امراض چشم کی دوائیں

امراض چشم

حب سبز

جملہ امراض چشم ميں مفيد ہے

اجزاء: سمند جھاگ: 5 گرام

پھٹکري : 5 گرام

شورہ قلمي : 5 گرام

نمک لاہوري : 5 گرام

نوشادر : 5 گرام

طوطيا: 5 گرام

ناخن فيل: 5 گرام

گوند ببول: 1 گرام

زعفران 2 گرام

ترکيب تياري: زعفران کے علاوہ جملہ دواğ کو خوب باريک پيس ليں زعفران کو عرق گلاب ميں حل کرکے سفوف ميں ملا کر باجرہ کے برابر گولياں بنا ليں-

طريقہ استعمال: ايک ايک گولي عرق گلاب ميں گھس کر آنکھ ميں لگائيں-

سرمہ مقوي بصر

ضعف بصر ميں فائدہ بخش ہے

اجزاء: باديان 125 گرام

سنگ سرمہ : 125 گرام

ترکيب تياري: پہلے سرمہ کو نيم کے تنے ميں ايک شگاف لگا کر ايک ہفتہ تک رکھ ديں اور سونف کو 250 گرام پاني ميں جوش دے کر چھان ليں، نيم کے تنے سے نکلا ہوا سرمہ سفوف کرکے کھرل کريں-

طريقہ استعمال: ايک سلائي سوتے وقت استعمال کرائيں-

جوشاندہ رمد

آشوب چشم ميں نافع ہے

اجزاء: گل منڈي 5 گرام

عناب 5 عدد

پوست ہليلہ زرد 3 گرام

ترکيب کي تياري اور استعمال: پاني ميں جوش دے کر شکر ڈال کر پلائيں-

قطور رمد

آشوب چشم ميں نافع ہے-

اجزاء: شب يماني : 3 گرام

شورہ قلمي 3 گرام

عرق گلاب 60 ايم ايل

ترکيب تياري: دونوں کو باريک کرکے عرق گلاب ميں حل کرکے روئي سے چھان ليں اور صاف شيشي ميں محفوظ کرليں-

استعمال: دو دو قطرے آنکھ ميں ڈاليں-

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

احاديث اور روايات ميں زيادہ کھانے کي مذمت