• صارفین کی تعداد :
  • 3153
  • 2/17/2013
  • تاريخ :

مسلمان کي شادي اور اسلامي  رہنما اصول

مسلمان کي شادي اور اسلامي  رہنما اصول

شادي کے ليۓ پانچ اہم معيار

جيون ساتھي کا انتخاب  اسلامي اصولوں کے مطابق

شادي کے ليۓ اسلامي اصول

3- توبہ ، عبادت خدا اوراطاعت فرمان الہي

قرآن کريم کي سورہ تحريم ميں اچھے جيون ساتھي کي چھ خوبياں بيان کي گئي ہيں اور ارشاد باري تعالي ہے کہ

«مُسْلِماتٍ مُۆْمِناتٍ قانِتاتٍ تائِباتٍ عابِداتٍ سائِحاتٍ؛[6]

ترجمہ : مسلمان، ايماندار اطاعت گزار، توبہ کرنے والياں، عبادت گزار اور روزہ رکھنے والياں ہوں -

جو شخص يہ چاہتا ہے کہ ايک مسلمان اور  باايمان خاندان کي بنياد رکھے تو اس کے ليۓ ضروري ہے کہ ہر چيز سے پہلے  وہ ايک پاکدامن اور مسلمان عورت کو تلاش کرے  وگرنہ  ايک اسلامي خاندان کي بنياد  اور اسلامي معاشرے کي  تشکيل ميں  بہت دير ہو جاۓ گي  اور جلد ہي اس کي بنياديں  کمزور پڑ جائيں گي  کہ جسے آسيب کا خطرہ ہو گا -

4. ايمان و عمل صالح:

«مَنْ عَمِلَ صالِحاً مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثى وَ هُوَ مُۆْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَياةً طَيِّبَةً؛[7]

ترجمہ : جو نيک عمل کرے خواہ مرد ہو يا عورت بشرطيکہ وہ مومن ہو تو ہم اسے پاکيزہ زندگي ضرور عطا کريںگے -

5. تقوي

«يا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْناكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ أُنْثى وَ جَعَلْناكُمْ شُعُوباً وَ قَبائِلَ لِتَعارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقاكُمْ؛[8]

ترجمہ : - اے لوگو! ہم نے تمہيں ايک مرد اور عورت سے پيدا کيا پھر تمہيں قوميں اور قبيلے بنا ديا تاکہ تم ايک دوسرے کو پہچانو، تم ميں سب سے زيادہ معزز اللہ کے نزديک يقينا وہ ہے جو تم ميں سب سے زيادہ پرہيزگار ہے -

ہم مختصر طور پر يہ کہہ سکتے ہيں کہ ايک مسلمان ہونے کے ناطے ہميں اسلامي اقدار  اور اسلامي تعليمات کا تحفظ کرنا چاہيۓ -  اسلامي تعليمات  اور  اصولوں سے رہنمائي لے کر ہم اپنے ليۓ اچھا جيون ساتھي  انتخاب کر سکتے ہيں -  اسلام نے انسان کو  تاکيد کي ہے کہ اپنے جيون ساتھي کا انتخاب کرتے وقت نہايت ہي سوچ بچار سے کام ليں کيونکہ آپ کي نئي زندگي  آپ کو برباد بھي کر سکتي ہے اور آپ کو دنيا اور آخرت ميں کامياب بھي بنا سکتي ہے -

حوالہ جات :

[6]. تحريم/5.

[7]. نحل/97.

[8]. حجرات/13.

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان