• صارفین کی تعداد :
  • 4299
  • 1/20/2013
  • تاريخ :

طلاق کے بعد بچے کے ليۓ ضروري فيصلے

طلاق کے بعد بچے کے لیۓ ضروری فیصلے

طلاق کے بعد مياں بيوي کے باہمي تعلق سے بچے کي خوداعتمادي

طلاق کے بعد مياں بيوي کا بچے کے ليۓ رابطہ

طلاق کے بعد مشترک مقصد

بچے کي پرورش پر آپ اور آپ کے سابقہ جيون ساتھي کے درميان طے پانے والے فيصلوں کا بہت گہرا اثر پڑتا ہے - آپ کے بچے کے ليۓ بہتر ہو گا کہ وہ  زندگي کو مختلف زاويوں سے پرکھنے کا عادي ہو جاۓ اور زندگي کے ديگر معاملات ميں اپنے اندر لچک پيدا کرنا سيکھ جاۓ -

 آپ کے اندر پاۓ جانے والے منفي احساسات کو کم کرنے کے ليۓ مندرجہ ذيل طريقے مفيد ثابت ہو سکتے ہيں :

**اپنے احساسات کے بارے ميں دوسرے فريق سے بات کريں -  اپنے بچے سے کسي بھي صورت ميں درد دل نہ کريں -   اس معاملے ميں آپ کے قريبي دوست اور سائيکالوجسٹ  آپ  کے ليۓ بےحد معاون ہو سکتے ہيں اور آپ کي بات کو سن کر آپ کے ليۓ مناسب راہ حل تلاش کرنے ميں آپ کي مدد کر سکتے ہيں -

** اپني اولاد پر اپنا پورا دھيان رکھيں - اگر آپ کے اندر غصے کا احساس ہو تو اپنے آپ کو يہ ياد دلائيں کہ کس مقصد کے ليۓ آپ اپنے سابق جيون ساتھي سے رابطے ميں ہيں اور جب آپ  کو اپني اولاد کا خيال آۓ گا  تو آپ کو اپنا غصہ  کنٹرول کرنے ميں کافي مدد ملے گي - اگر آپ کا غصّہ حد سے زيادہ ہو تو کوشش کريں کہ اپنے بچے کي تصوير پر ايک نظر ڈاليں جو اس معاملے کو حل کرنے ميں کافي  مفيد ہو گا -

**خود کو آرام ديں - اپنے کندھوں کو ڈھيلا چھوڑنے اور چند گہرے سانس لينے سے آپ کو کچھ سکون ملے گا -  چند منٹ کے ليۓ چہل قدمي کريں جس سے آپ کا غصہ ٹھنڈا ہو جاۓ گا اور آپ کو ايک راحت بخش  احساس ہو گا -  

** يہ بھي ممکن ہے کہ طلاق جيسي تلخ حقيقت کي وجہ سے آپ کا غصہ کم ہونے کا نام ہي نہ لے  - ايسي کيفيت ميں آپ  ان عوامل کو تشخيص ديں جس کي وجہ سے آپ کا يہ غصہ تازہ ہو جاتا ہے اور اس بات پر غور کريں کہ آپ کے اپنے سابق  جيون ساتھي کے درميان کشيدہ تعلقات کا ذمہ دار بچہ تو نہيں ہے  - آخر آپ کے بچے کو کس بات کي سزا مل رہي ہے - ان باتوں پر غور کرنے سے آپ کو بہتر راستہ مل جاۓ گا جس سے آپ بچے کے ليۓ بہتر ماحول مہيا کر سکتے ہيں -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان