• صارفین کی تعداد :
  • 10471
  • 8/5/2012
  • تاريخ :

مستقبل کي اہم سائنسي ايجاد

مستقبل کی اہم سائنسی ایجاد

اگلے پانچ سے دس سال ميں بہت کچھ بدلنے جارہاہے اور بہت ممکن ہے کہ آج پيدا ہونے والے بچے پانچ سال کے بعد جب اسکول ميں پہنچيں گے تو آج کي بہت سي مقبول سائنسي ايجادات  انہيں تصويروں يا کباڑخانوں ميں نظر آئيں گي-

امريکہ سميت بہت سے ترقي يافتہ ملکوں ميں ڈيسک ٹاپ کمپيوٹراب اپني زندگي کي آخري سانسيں لے رہاہے-ڈيجيٹل اليکٹرانکس کے اسٹوروں ميں اب  ڈيسک ٹاپ کمپيوٹر اکا دکا ہي دکھائے ديتے ہيں اور ان کي جگہ لے  لي ہے ليپ ٹاپ کمپوٹرز نے-ليپ ٹاپس کے اکثر نئے ماڈلز ميں استعمال کيا جانے والا مائيکروپراسسر ڈيسک ٹاپ کے مقابلے ميں طاقت ،  ريم ميموري اور ہارڈ ڈسک بھي نماياں طور پر زيادہ ہے- گرافک کارڈ بہتر ہيں اور انٹرنيٹ کے ليے زيادہ قوت کے وائي فائي استعمال کيے گئے ہيں-ليب ٹاپ کے اکثر نئے  ماڈلز کو  ڈيسک ٹاپ کے متبادل کا نام ديا جارہاہے- قيمت بھي کچھ زيادہ نہيں ہے- پانچ سوسے سات سو ڈالر ميں آپ ايک ايسا ليپ ٹاپ لے سکتے ہيں جو آپ کو ڈيسک ٹاپ کي ضرورت سے بےنياز کرسکتاہے،  اور آپ جس جگہ چاہيں ، آرام سے بيٹھ کر اپنا کام کرسکتے ہيں- بجلي کے کنکشن کا جھنجھٹ اور نہ انٹرنيٹ کي تار لگانے کي ضرورت- نئے طاقت ور ليپ ٹاپ  وزن ميں ہلکے ہيں، ان کي بيٹري دير تک چلتي ہے يعني آپ چھ سے آٹھ گھنٹے تک بيٹري چارچ کيے بغير کام کرسکتے ہيں- اب ايسے ليپ ٹاپ بھي دستياب ہيں جن کي بيٹري 15 گھنٹوں تک چلتي ہے-

ايک طرف جہاں ڈيسک ٹاپ کي جگہ لے رہاہے ليپ ٹاپ تودوسري طرف ليپ ٹاپ کي بقا بھي خطرے ميں پڑي ہوئي ہے-چارپانچ سال پہلے ليپ ٹاپ کے مقابلے ميں نيٹ بک متعارف ہوئي تھي- يہ ہلکا پھلکا ليپ ٹاپ ايسے لوگوں کے ليے تھا جو زيادہ تر انٹرنيٹ پر رہتے ہيں - نيٹ بک کے بعد کے ماڈلز کو ليپ ٹاپ کا متبادل بنانے کےليے ان ميں طاقت ور مائيکروپراسيسر ، زيادہ ريم  ميموري اور بڑي ہارڈ ڈيسک لگائي گئي- نيٹ بک ابھي اپنے پاۆں پر کھڑي ہوہي رہي تھي  کہ اس پر شب خون مارا ايپل نے آئي پيڈ کي شکل ميں-

 آئي پيڈ ايک طرح سے نيٹ بک ہي  ہے، مگر اس کا وزن کم تھا، کارکردگي بہتر تھي، بيٹري زيادہ چلتي تھي اور ديکھنے ميں کہيں زيادہ جاذب نظر تھي- آئي پيڈ کي نقل ميں بہت سي ڈيجيٹل کمپنياں بھي اسي طرح کے اپنے کمپيوٹر مارکيٹ ميں لے آئيں- امريکي مارکيٹوں ميں اب نيٹ بک ڈھونڈے سے  ہي کہيں دکھائي ديتي ہے اور ہر جگہ اپنے جلوے دکھارہے  ہيں آئي پيڈ طرز کے مني کمپيوٹر-

مني کمپيوٹرز کي اس نئي نسل نے صرف نيٹ بک اور روايتي ليپ ٹاپ کو ہي اپنا نشانہ نہيں بنايا بلکہ اليکٹرانک بک ريڈرز بھي اس کي زد ميں آگئے کيونکہ  وہ اپني شکل وشہبات اور حجم ميں بک ريڈرز سے بہت قريب ہيں ، جس پر آپ  ڈيجيٹل کتابيں پڑھنے کے ساتھ کمپيوٹر کي سہولت کا فائدہ بھي اٹھا سکتے ہيں- ان مني کمپيوٹرز يا ليپ ٹاپس کي بہتات کا نتيجہ يہ نکلا ہے کہ وہ بک ريڈر جو چند سال پہلے تک چارپانچ سوڈالر ميں ملتا تھا، اب ايک سو ڈالر سے کم ميں بھي دستياب ہيں مگر کوئي خريدار نہيں ہے-

ايک دوسرے کي جگہ لينے کا  يہ سلسلہ ابھي تھما نہيں ہے-آئي پيڈ طرز کے کمپيوٹرز کو اب نگل رہاہے سمارٹ موبائل فون-گذشتہ دو برسوں کے دوران سمارٹ فونز کے سائز نماياں طورپر بڑے ہوچکے ہيں- اور مارکيٹ ميں پانچ سے سوا پانچ انچ سائز کے فونز عام فروخت ہورہے ہيں-  ان ميں طاقت ور مائيکروپراسيسر نصب  ہيں- نئي نسل کے کئي سمارٹ فونز اب ڈبل کور پراسيسر ز کے ساتھ آرہے ہيں اور ان ريم ميموري دو جي بي ہے جب کہ قابل استعمال ميموري 16 سے 32 جي بي ہے جب کہ ان ميں 64 جي بي فليش ميموري کي گنجائش فراہم کي گئي ہے- گويا ايک طرح سے آپ کے پاس 96 جي بي ہارڈ ڈسٹک موجود ہے جو نيٹ بک اور آئي پيڈ ٹائپ مني کمپيوٹرز سے کہيں زيادہ ہے- ان ميں  اين ٹائپ طاقت ور وائي فائي انٹرنيٹ اور جي فور کي سہولت فراہم کي گئي ہے جس سے اس کي  انٹرنيٹ کارکردگي ايک اچھے اور معياري ليپ ٹاپ جيسي بن گئي ہے- ان سمارٹ فونز ميں دو کيمرے فراہم کيے گئے ہيں- سامنے کے رخ  ويڈيو چيٹنگ کے ليے تقريباً دو ميگا پيکسلز کا کيمرہ لگايا گيا ہے جب کہ پيچھے کي جانب آٹھ ميگا پيکسلز کا زوم کيمرہ ہے، جو نہ صرف معياري تصوير اتار تا ہے بلکہ 1080 ايچ ڈي ويڈيو فلم بھي بناسکتاہے- بعض ماڈلز ميں 16 ميگا پيکسلز کے کيمرے نصب ہيں-  نئے سمارٹ فونز کے کيمروں ميں کئي ايسے فنگشنز بھي شامل کرديے گئے ہيں جو اس سے پہلے صرف اعليٰ معيار کے پروفيشنلز کيمروں ميں ہي ملتے تھے-

نئے سمارٹ موبائل فونز اب ليپ ٹاپ کي ہائي ريزلوشن سکرين کے ساتھ آرہے ہيں- اس طرح سمارٹ فونز کي نئي نسل ، صرف فون ہي نہيں ہے بلکہ وہ بيک وقت  ايک طاقت ور مني کمپيوٹر بھي ہے،  ايک معياري سٹل اور ويڈيو کيمرہ بھي ہے،  ايک ڈيجٹل بک ريڈر بھي ہے، ايک جديد جي پي ايس بھي ہے جس سے آپ راستے معلوم کرسکتے ہيں اور اس کے  سيٹلائٹ لنک کے ذريعے سڑکوں پر ٹريفک کي تازہ ترين صورت حال سے بھي باخبر رہ سکتے ہيں- اور سب سے بڑھ کر يہ کہ وہ کلاک بھي ہے اور کلينڈر بھي-”

نئے سمارٹ فونز ميں ٹي وي کي سہولت بھي موجود ہے اوران پر  آپ اپني پسند کے ٹي وي چينلزالائيو ديکھ سکتے ہيں- گويا ايک فون ميں کئي ڈيجيٹل آلات کي خصوصيات کو اکٹھا کرديا گيا ہے-

 اکثر تجريہ کاروں کا کہناہے کہ آج ہمارے زير استعمال  بہت سے سائنسي  آلات آئندہ پانچ سے دس برسوں ميں روزمرہ زندگي سے نکل جائيں گے اور ان سب کي جگہ لے لے گا ايک سمارٹ فون، جو کمپيوٹر سے لے کر گھر کے اليکٹرانک آلات کو کنٹرول کرنے والے ريموٹ تک کي بجائے استعمال کيا جانے لگے گا-


متعلقہ تحريريں:

کوئل---دس ہزار ميل پرواز کرنے والا پرندہ