• صارفین کی تعداد :
  • 2420
  • 7/24/2012
  • تاريخ :

روزہ بہترين عبادت ہے

رمضان المبارک

روزہ بہترين عبادت ہے جسے پروردگارنے استعانت کا ذريعہ قرار ديا ہے اور آل محمد نے مشکلات ميں اسي ذريعہ سے کام ليا ہے - کبھي نماز ادا کي ہے اور کبھي روزہ رکھا ہے -يہ روزہ ہي کي برکت تھي کہ جب بيماري کے موقع پر آل محمد (ص)  نے روزہ کي نذر کر لي اور وفا ئے نذر ميں روزے رکھ لئے تو پروردگار نے پورا سورہء دہر نازل کر ديا -

آل محمد کے ماننے والے اور سورہ ء دہر کي آيات پر وجد کرنے والے کسي حال ميں روزے سے غافل نہيں ہو سکتے اور صرف ماہ مبارک رمضان ميں نہيں بلکہ جملہ مشکلات ميں روزہ کو سہارا بنا ئيں گے - کيونکہ يہ مہنيہ تمام مہينوں کا سردار ہے اس ماہ مبارک ميں تما م چيزيں يکجا ہو جا يا کرتي ہيں جتني فضيلت اس مہينہ کو حاصل ہے کسي اور مہينہ کو نہيںحاصل ہے اس ماہ ميں روزہ داروں کا ہر ہر لمحہ کبھي قرآن مجيد کي تلاوت ،کبھي دعا اور کبھي نماز واجبہ کے ہمراہ نماز مستحبي پڑھنے ميں گذرتا ہے - اس ماہ ميں نزول قرآن کے سبب اس کي عظمتوں ميں اور چار چاند لگ گيا ہے -

يہي وجہ ہے کہ معصوم نے فرمايا ہے کہ''مَنْ قَرَاءَ فِيْ شَھْرِ رَمْضَانَ ٰاٰٰ يَةً مِنْ کِتٰابِ اللّٰہِ کَانَ کَمَنْ خَتَمَ اَلْقُرْٰانَ فِيْ غَيْرِہِ مِنَ اَلْشُّھُوْرِ-''يعني امام رضا فرماتے ہيں کہ:جو بھي ماہ رمضان ميں کتاب اللہ کي ايک آيت کي تلاوت کريگا تووہ اس شخص کے مانند ہے جو بقيہ مہينوں ميں پورے قرآن کي تلاوت کرے-

رسول اکرم (ص) نے فرمايا ''يہ جان لو کہ جو بھي قرآن کو سيکھے اور اسکے بعد دوسروں کي اس کي تعليم دے اوراس پر عمل کرے تو ميں جنت کي طرف اس کي رہنمائي کرنے والا ہوں-''نيز آپ (ص) نے فرمايا کہ ''اے ميرے بيٹا! قرآن پڑھنے سے غافل نہ رہو ،کيونکہ قرآن دل کو زندہ کرتا اور فحشاء و گناہ سے دور رکھتا ہے -

عبادتوں کے چمن کي بہار ہے رمضان

علاج گردش ليل و نہار ہے رمضان

پئے طہارت دل آبشا ر ہے رمضان

پيام رحمت پروردگا ر ہے رمضان

ہوا کريم کا احساں اسي مہينے ميں

ملا رسول (ص) کو قرآن اسي مہينے ميں

 

تحریر: مولانا سيد تقي عباس رضوي کلکتوي

پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ماہ رمضان کے آداب و مقدّمات