• صارفین کی تعداد :
  • 1629
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

عوالم کے درجاتِ رشد ولايت اميرالمۆمنين کے تابع 6

بسم الله الرحمن الرحیم

عوالم کے درجاتِ رشد ولايت اميرالمۆمنين کے تابع2

عوالم کے درجاتِ رشد ولايت اميرالمۆمنين کے تابع3

عوالم کے درجاتِ رشد ولايت اميرالمۆمنين کے تابع4

عوالم کے درجاتِ رشد ولايت اميرالمۆمنين کے تابع5

سيد محمد مهدي ميرباقري

... اللہ آسمان اور زمين کا اجالا ہے، اس کي روشني کي مثال اس گلوب کي سي ہے جس ميں چراغ ہو، وہ چراغ ايک شيشہ کي چمني کے اندر ہو، وہ شيشہ ايسا ہو جيسے چمکتا ہوا تارا، وہ روشن ہوتا ہو ايک بابرکت درخت زيتون سے جو نہ مشرق کي طرف کا ہے اور نہ مغرب کي طرف کا-

خدا ہي جو پورے عالم وجود کو معني ديتا اور روشني بخشتا ہے اگر خدا کسي کو نور نہ بخشے تو وہ بے نور رہ جائے گا-

الله نور السموت و الأرض ... يعني يہ کہ تمام عوالم (عالم جماد و نبات سے عالم ناسوت و عالم ملکوت تک کے تمام عوالم) جب بھي ہدايت پاتے ہيں ان کي ہدايت اس نورِ الہي کي برکت ہے- نور کي مَثَل رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کا مقدس وجود ہے اور مشکاة آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کہ صدر و سينہ ہے؛ آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے وجود مبارک سے بھڑک اٹھنے والا چراغ علم اور نبوتِ کليہ کا مقام ہے جو نبي اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو عطا ہوا ہے-

المصباح في زجاجة... زجاجہ اميرالمۆمنين عليہ السلام کا وجود مبارک ہے جو بلورين شيشے کي مانند نور اور روشني کو اپنے اندر جگہ ديتا ہے اور نور کي حفاظت بھي کرتا ہے اور اس کي چمک اور درخشناکيوں اور تابناکيوں کو بھي دو چند کرديتا ہے-

رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے فرمايا: وہ صدر و سينہ اميرالمۆمنين ہيں جس ميں يہ علم منتقل ہوا ہے چنانچہ معرفـۃاللہ اور ہدايت الہيہ اس نور کے واسطے سے تشکيل پاتي ہے جو وہي مشکاة يا رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم اور اميرالمۆمنين کا وجود مبارک ہي ہے- يہ چراغ ہدايت نبي اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے قلب شريف ميں ہے اور وہيں سے اميرالمۆمنين (ع) کے قلب شريف کو بھي منتقل ہوا ہے-

---------