• صارفین کی تعداد :
  • 1512
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 6

حضرت علي عليہ السلام

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 2

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 3

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 4

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 5

ايت اللہ العظمي حسين مظاہري

اس کے بعد بيعت کے لئے باقاعدہ تقريب کا اہتمام کيا گيا اور تمام حاضرين نے اميرالمۆمنين عليہ السلام کے ہاتھ پر بيعت کي اور جن لوگوں نے سب سے پہلے بيعت کي اور "بَخٍّ بَخٍّ لَكَ يا عَلى اَصْبَحْتَ مَولاى وَ مَولى كُلِّ مُۆْمِنٍ وَ مُۆْمِنَةٍ" (مبارک ہو مبارک ہو يا علي آج آپ ميرے بھي مولا ہوئے اور ہر مۆمن مرد اور مۆمنہ عورت کے بھي مولا ہوئے) کا مشہور جملہ زبان پر لائے عمر، ابوبکر، عثمان، طلحہ، زبير اور--- تھے اور اس کے بعد يہ آيت شريفہ نازل ہوئي: "اَلْيَومَ يَئِسَ الَّذينَ كَفَروُا مِنْ دينِكُمْ فَلا تَخْشَوهُمْ وَ اخْشَونِ اَلْيَومَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتى وَ رَضيتُ لَكُمُ الْاِسْلامَ ديناً" (9)

"آج کافر لوگ تمہارے دين کي طرف سے نااُميدہو گئے ہيں تو ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو- آج ميں نے تمہارے دين کوکامل کر ديااور تم پر اپني نعمت پوري کر دي اور تمہارے لئے اسلام کو بحيثيت دين کے پسند کر ليا"-

ولايت اميرالمۆمنين عليہ السلام پر تمام روايات و احاديث خاص طور پر حديث غدير کي دلالت بہت واضح و روشن ہے-

تيسري دليل: قرآن مجيد ميں متعدد آيات اميرالمۆمنين سلام اللہ عليہ کي شان ميں نازل ہوئي ہيں بہترين آيت يا بہترين آيات ميں سے ايک، آيت ولايت ہے؛ جہاں ارشاد ہوا ہے: "اِنَّما وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذينَ امَنُوا الَّذينَ يُقيمُونَ الصَّلوةَ وَ يُۆْتُونَ الزَّكوةَ وَ هُمْ راكِعُونَ"- (10)

تمہارا حاکم و سر پرست بس اللہ ہے اور اس کا پيغمبر اور وہ ايمان رکھنے والے جو نماز ادا کرتے ہيں اور خيرات ديتے ہيں اس حالت ميں کہ وہ رکوع ميں ہيں-

اس ميں کوئي شک نہيں ہے کہ يہ آيت شريفہ اميرالمۆمنين سلام اللہ عليہ کي شان ميں اس وقت نازل ہوئي ہے جب آپ (ع) نے رکوع کي حالت ميں ايک مسکين سائل کو انگشتري عطا فرمائي----

.............

مآخذ:

9-‌ سورہ مائده آيت 3-

10-‌ سورہ مائده آيت 55-