• صارفین کی تعداد :
  • 1961
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

امام حسين عليہ السلام کا خطبہ

محرم الحرام

عاشورا کے خوبصورت واقعات 3

عاشورا کے خوبصورت واقعات 4

عاشورا کے خوبصورت واقعات 5

عاشورا کے خوبصورت واقعات 6

بقلم: حجۃالاسلام سيد جواد حسيني

"الحمد للّه ماشاء اللّه ولاقوّة الّا باللّه و صلّي اللّه علي رسوله، خطّ الموت علي ولد آدم مخطّ القلادة علي جيد الفتاة و ما اولهني الي اسلافي اشتياق يعقوب الي يوسف و خير لي مصرعٌ انا لاقيه کانّي باوصالي تتقطّعها عسلان الفلوات بين النّواويس (12) و کربلا---؛ شکر و سپاس خداوند متعال کے لئے مخصوص ہے، وہ جو چاہے گا وہي ہوگآ، کسي ميں کوئي کام انجام دينے کي قوت نہيں ہے مگر اللہ کي مدد کے سائے ميں، درود و سلام خدا کے رسول (ص) ہو!

موت فرزندان آدم کے لئے نوجوان لڑکي کے گلے ميں مالا کي مانند، خوبصورت ہے اور ميں اپنے بزرگوں کي ملاقات کا آرزومند ہوں جس طرح کہ يعقوب (ع) اپنے فرزند يوسف کے ديدار کے مشتاق تھے- اور ميرے لئے پہلے ہي سے اس سرزمين کا انتخاب کيا جاچکا ہے جو ميري شہادتگاہ ہے اور جو ميرے پيکر کو اپني آغوش ميں لے گي؛ مجھے اس سرزمين ميں پہنچنا ہے؛

مرگ براي گويا ميں ديکھ رہا ہوں کہ بيابانوں کے بھيڑيئے نواويس [نامي گاğ] ميں ميرے جسم کے اعضاء کو الگ الگ کررہے ہيں اور اپنے خالي پيٹ بھر رہے ہيں اور انسان کے لئے دست قدرت کي لکھي ہوئي تقدير سے فرار کا کوئي راستہ نہيں ہے-

رضي اللّه رضانا اهل البيت نصبر علي بلائه و يوفّينا اجر الصّابرين لن تشذّ عن رسول اللّه لحمته و هي مجموعة له في حظيرة القدس تقرّ بهم عينه و ينجز بهم وعده، من کان باذلاً فينا مهجته و موطّناً علي لقاء اللّه نفسه فليرحل معنا فانّي راحلٌ مصبحاً انشاء اللّه تعالي؛ اللہ کي رضا ہم اہل بيت رسالت کي رضا ہے- خدا کي طرف سے آنے والي آزمائش پر صبر کرتے ہيں تا کہ صاہرين کا اجر پائيں- جو لوگ رسول اللہ (ص) کے قرابت دار ہيں اور آپ سے جدا نہيں ہوتے  وہ جنت ميں آپ (ص) کے بارگاہ ميں ہونگے اور پيغمبر (ص) کي آنکھيں انہيں ديکھنے سے روشن ہونگي اور يہ اللہ کا وعدہ ہے جس ميں کسي قسم کي خلاف ورزي کي گنجائش نہيں ہے-

........

مآخذ:

12- نواويس، ناووس کي جمع ہے اور وہ درحقيقت نصاري کا قبرستان ہے اور يہاں نواويس سے مراد ايک گاğ ہے جو کربلا کے قريب واقع تھا (ابصار العين، ص 17، سماوي) کتاب "الامام الحسين و اصحابه"، ج 1، ص 8، ميں مذکور ہے کہ "ناووس" ايک گاğ ہے جس ميں حر بن يزيد رياحي کا قبيلہ "بنورياح" سکونت پذير تھا اور اس وقت حر بن يزيد رياحي سلام اللہ عليہ کي قبر وہيں واقع ہوئي ہے-