• صارفین کی تعداد :
  • 750
  • 4/27/2012
  • تاريخ :

ايران ايک سائبر طاقت ہے

ایران

امريکہ کے انٹلجنس اور سکيورٹي ذرايع نے اعتراف کرليا ہے کہ ايران کے پاس امريکہ کي سائـبروار کا مقابلہ کرنے کي اعلي توانائياں ہيں- ايسنا نيوز کے مطابق امريکي وزارت دفاع ميں سائبر شعبے کے مشير جفري کر نے کہا ہے کہ ايران نے عالمي سطح پر سائبر وار کا مقابلہ کرنے کي توانائي حاصل کرلي ہے- جفري کر نے کہا کہ اس وقت دنيا ميں تين بڑي سائبرطاقتيں ہيں جو امريکہ روس اور چين سے عبارت ہيں اور ان ميں ايران کے اضافے سے ان کي تعداد چار ہوجائے گي- اس امريکي ماہر نے کہا کہ ايران نے سائـبر شعبے ميں ترقي کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے ہيں اور ايران ميں ايسي بہت سي يونيورسٹياں ہيں جہاں سائبر وار کے ماہرين ٹريننگ پاسکتے ہيں- سائبر شعبے ميں ايران کي ترقي سے امريکہ کو يہ تشويش لاحق ہے کہ کہيں ايران امريکہ کے کمپوٹر نيٹ ورک ميں رسوخ کرکے ان کا کنٹرول نہ حاصل کرلے-