• صارفین کی تعداد :
  • 471
  • 2/13/2012
  • تاريخ :

انقلاب بحرين کي پہلي سالگرہ کي تقريبات

انقلاب بحرین کی پہلی سالگرہ کی تقریبات

14 فروري کي آمد پر، بحرين کے مظلوم اور با استقامت عوام کي حمايت کے مقصد سے، انقلاب بحرين اور آل خليفہ کي ظالم و جابر حکومت کے خلاف بحرين کے بہادر عوام کے قيام کے آغاز کي پہلي سالگرہ کي تقريبات کل رات قم ميں منعقد ہورہي ہيں-

اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپورٹ کے مطابق، بحرين کے نہتے اور مظلوم عوام کي حق پرستانہ تحريک کا ايک سال پورا ہورہا ہے؛ آل خليفہ کے مظالم و جرائم کے خلاف عوام کي جدوجہد جو مظلوميت کي انتہاğ پر بھي جاري و ساري ہے- ايک سال ميں ايک چھوٹي سي آبادي والے ملک ميں ستر افراد نہايت مظلوميت کے عالم ميں شہيد ہوچکے ہيں، اس ملت کے مقدسات کي بے حرمتي کي گئي ہے، درجنوں مساجد و حسينيات کو شہيد کيا گيا ہے، مسلماني کا دعوي کرنے والے اندروني غاصبين اور بيروني سعودي جارحين نے قرآن مجيد کے دسيوں نسخے نذر آتش کئے ہيں؛ اس ملک کے مرد اپنے کم از کم شہري اور انساني حقوق کے مطالبے کي پاداش ميں بے روزگار کئے گئے ہيں، اس ملک کي خواتين اور بچيوں کي بے حرمتي کي گئي ہے، متعدد شيعہ علماء خليفي اذيتکدوں ميں پابند سلاسل ہيں اور جو باہر ہيں ان کو بھي خليفي اور سعوديوں کي جانب سے خطرات کا سامنا ہے اور ان ميں سے کئي ايک کو دھمکياں دي گئي ہيں اور ان کے گھروں پر آل خليفہ کے کرائے کے غنڈوں نے حملے کئے ہيں يا پھر ان کے گھروں کے اندر زہريلي گيسوں کے گولے پھينک ديئے گئے ہيں-

چنانچہ عالمي اہل بيت (ع) اسمبلي نے آستانۂ مقدسۂ کريمۂ اہل بيت حضرت سيدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا کے تعاون سے بحريني عوام کے انقلاب کے آغاز کي پہلي سالگرہ کي مناسبت سے بحرين کے با استقامت عوام کي حمايت اور اس انقلاب کے شہداء کو خراج عقيدت و تحسين پيش کرنے کي غرض سے، ايک تقريب کا اہتمام کيا ہے-

يہ تقريب بروز سوموار مورخہ 13 فروري 2012 کو نماز مغرب و عشاء کے فوراً بعد حرم مطہر ميں واقع شبستان امام خميني (رحمۃ اللہ عليہ) ميں منعقد ہورہي ہے جس ميں قم کے علمائے اعلام سميت حوزہ علميہ قم کے مقامي اور بيرون ملک کے مقيم طلاب کرام نيز شہر قم المقدسہ کے عوام کي ايک خاصي تعداد شرکت کررہي ہے-

عالمي اہل بيت (ع) اسمبلي کي شورائے عالي کے رکن آيت اللہ قربان علي دُري نجف آبادي اس تقريب کے مقرر خصوصي ہونگے-