• صارفین کی تعداد :
  • 700
  • 2/8/2012
  • تاريخ :

ايک اور ايراني سيارچہ خلا ميں

ایرانی سیارچہ

اسلامي جمہوريہ ايران کے خلائي ادارے کے سربراہ مجتبي سرادقي نے کہا ہے کہ عنقريب ايران ايک اور مصنوعي سيارچہ خلا ميں بھيجے گا-

ابنا: نويد علم و صنعت نامي سيارچے کو دنيا ميں تحقيقاتي سيارچہ مانا جاتا ہے اور اس سيارچے کو خلا ميں بھيج کر ايراني ماہرين مزيد سيارچوں کو خلا ميں بھيجنے کي توانائي حاصل کرلي ہے- انہوں نے کہا کہ علم وصنعت سيارچہ کا سائز اميد سيارچہ کے دو گنا اور رصد نامي سيارچہ سے تين گنا بڑا ہے اور اس ميں ان دو سيارچوں کي نسبت پيچيدہ اور ماڈرن سسٹم لگے ہوئے ہيں-

انہوں نے کہا کہ مغربي ملکوں کي وسيع پابنديوں کے باوجود جن کا مقصد ايران کي سائنسي اور ٹيکنالوجيکل ترقي کوروکنا تھا ہمارے جواں سائنس دانوں نے مصنوعي سيارچے اور راکٹ بناکر خلا ميں بھيجے ہيں اور دنيا پر ثابت کر ديا ہے کہ مغرب کي پابندياں ملت ايران کے عزم و ارادے کے سامنے کارگر ثابت نہيں ہوسکتيں-

ادھر اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع جنرل احمد وحيدي نے بھي کہا ہےکہ کچھ ہي دنون ميں انشاء اللہ فجر نامي مصنوعي سيارچہ خلا ميں بھيجا جائے گا جس سے ايراني سيارچوں کي نئي نسل کو خلا ميں بھيجنے کا آغاز ہوجائے گا- انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي خلائي شعبے ميں کاميابياں اس بات کي نشاني ہيں کہ ايران اس شعبے ميں مزيد بڑے بڑے قدم اٹھانے والا ہے-

قابل ذکر ہے کہ ايران ماہرين نے گذشتہ جمعہ کو نويد علم و صنعت نام کا ايک مصنوعي سيارچہ کاميابي سے خلاميں بھيجا تھا اور اسے زميں کے مدار ميں بھي قرار دے ديا گيا ہے-