• صارفین کی تعداد :
  • 595
  • 11/4/2011
  • تاريخ :

آيت اللہ لاريجاني: امريکہ عالمي رياستي دہشتگرد

آیت اللہ لاریجانی
اسلامي جمہوريہ ايران کي عدليہ کے سربراہ آيت اللہ صادق آملي لاريجاني نے امريکہ کو رياستي دہشتگردي کا واضح نمونہ قرار ديا ہے-

ابنا: آيت اللہ صادق آملي لاريجاني نے کل عدليہ کے اعلي حکام کے اجلاس ميں ايران کے بعض سياسي اور فوجي حکام کے قتل کے منصوبے سے متعلق امريکي کانگريس کے بعض اراکين کے بيانات کي جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ اب امريکہ کي رياستي دہشتگردي کے سرغنے دوسروں کے قتل کي باتيں

کھلے بندوں اور ميڈيا کے سامنے بھي کرنے لگے ہيں- صادق لاريجاني نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ يورپي ممالک نے اپنے آپ کو انساني حقوق کا محافظ ظاہر کرنے کي بہت کوشش کي کہا کہ يورپي ممالک کي جانب سے يہ کوشش ايسي حالت ميں کي جا رہي ہے کہ جب سب لوگ جانتے ہيں کہ ان ممالک کے حکام دنيا بھر ميں بے گناہوں کو قتل کرنے ميں ملوث ہيں- اسلامي جمہوريہ ايران کي عدليہ کے سربراہ نے مختلف ممالک پر امريکہ کے حملوں کي جانب اشارہ کيا اور کہا کہ امريکہ اور دوسرے ممالک نے عراق اور اس ملک کي مظلوم قوم پر عام تباہي پھيلانے والے ہتھياروں کي موجودگي کے بہانے حملہ کيا ليکن بعد ميں انہوں نے اس بات کا اعتراف بھي کر ليا کہ عراق ميں اس طرح کے ہتھيار موجود نہيں تھے-