• صارفین کی تعداد :
  • 540
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

کاظم جلالي: امريکہ کے صدارتي انتخابات اور غزہ پر حملہ

کاظم جلالی

اسلامي جمہوريۂ ايران کي پارليمنٹ کے قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے ترجمان کاظم جلالي نے کہا ہے کہ صہيوني رياست نے امريکہ کے صدارتي انتخابات پر اثر ڈالنے کي غرض سے غزہ پر حملہ کيا ہے-

ابنا: کاظم جلالي نے پارليمنٹ کي خبررساں ايجنسي سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ پر غاصب صہيوني رياست کے حملے کے بارے ميں کہا کہ صہيوني رياست علاقے ميں زبردست کمزوري اور زوال کا سامنا ہے اور اس صورت حال سے نکلنے کے لئے وہ ہر غير انساني اقدام کرنے کے لئے تيار ہے-

انہوں نے مزيد کہا کہ اگرچہ غزہ پٹي پر غاصب اسرائيل کے حملے بہت سے فلسطينيوں کي شہادت کا سبب بنے ہيں ليکن اس جارحيت نے فلسطينيوں کے مزاحمت اور استقامت کے جذبے کو کم نہيں کيا ہے بلکہ فلسطيني تنظيميں مقبوضہ علاقوں کي آزادي کے لئے پہلے سے زيادہ مضبوطي سے اپنے راستے پر گامزن ہيں-

واضح ر ہے کہ غزہ پٹي پر صہيوني رياست کے حاليہ حملوں ميں اب تک ايک بارہ سالہ بچے سميت اکيس فلسطيني شہيد ہوچکے ہيں-يہ حملے اس علاقے ميں گزشتہ ايک سال کے دوران بدترين جارحيت شمار ہوتے ہيں-