• صارفین کی تعداد :
  • 3058
  • 8/1/2011
  • تاريخ :

تمام کاموں ميں خدا پر بھروسہ کرو

شہید

 امت اسلامي کے نام پيغام :

 تمام کاموں ميں خدا پر بھروسہ کرو - ہمارے اس ضعيف کو اگر خداوند عالم لمحہ بھر کے لئے بھي ہمارے حال پر چھوڑ دے تو سوائے ہلاکت کے اور کچھ نصيب نہ ہوگا ہميشہ خدا کي ياد ميں رہو - خدا ہي سے ہر چيز مانگو - صرف خدا پر بھروسہ کرو اور ياد رکھو کہ اگر تم خدا کے ساتھ رہو گے تو خدا بھي تمہارے ساتھ رہے گا -

( محمد رضا طاہري )

خداوند عالم کي راہ ميں ہميشہ گامزن اور ترقي کے مراحل کو طے کرتے رہنے کے لئے شروع ہي سے توحيدي فکر رکھنا ضروري ہے - 

( سيد حميد نخلي )

خدايا! ميري تمنا تھي کہ ميں سو جان رکھتا اور سب کو تيري راہ ميں قربان کرديتا -

 ( مسعود تقوي زادہ )

اسي کي عبادت کرو اور اسي کي تعريف اس لئے کہ وہي تمہارا محافظ ہے صرف وہي تمہارا مددگار ہے صرف وہي تمہار ابخشنے والا ہے-

( سعيد پيشگو)

 جان لو کہ خدا بخشنے والا اور مہربان ہے وہ ايسا بخشنے والا ہے کہ جو ہماري ہزاروں برائيوں کے باوجود اس کي بارگاہ ميں توبہ کرنے کي صورت ميں بخش دے گا جيسا کہ اس نے وعدہ کيا ہے اور خدا کبھي بھي وعدہ خلافي نہيں کرتا -

 ( عباس توانگر )

 جو کام خداوند عالم کي خوشنودي اور رضايت کا موجب ہو اس کو ہر اس کام پر مقدم رکھو جو ہواي نفس کے مطابق اور خداوند عالم کے قہروغضب کا باعث ہو - خداوند عالم کي مرضي کے حصول اور ہواي نفس کي مخالفت کي کوشش کرو - حق و باطل کي ٹکرائو کي صورت ميں ہميشہ حق کے طرفدار اور باطل کے مخالف رہو اور جان لو کہ خدا ہم کو حقير سے عزيز اور ضعيف سے قوي بناديگا -خدا سے چاہيں اور خود بھي کوشش کريں کہ اس کي مدد سے اپني پوري طاقت اسي کي اطاعت و بندگي اور معرفت ميں صرف کرديں نہ کہ معصيت اور ظلم کي راہ ميں - 

( حسن نو فلاح )

 اپني پوري قوت کے ساتھ خدا کي راہ ميں کوشش کرتے رہو اس لئے کہ ہم خدا کے لئے ہيں لہذا اگر غير خدا کے لئے کام اور کوشش کريں تو يہ صحيح راستہ نہيں ہے -تقوي اختيار کرو کہ يہ راہ خدا کے مجاہدوں کا طريقہ کار ہے سب کي نجات تقوي ہي ميں ہے اسي وجہ سے اس طريقہ کار نے مادي انسانوں کو حيرت ميں ڈال ديا -ہاں ! يہ تقوي اور اللہ ، معبود ، محبوب اور اپنے حقيقي مقصود کي راہ ميں ايثار اور قرباني کا جذبہ ہي ہے اس لئے کہ قرباني کا جذبہ حقيقت کا بہترين پھل ہے جو کوئي خدا کي راہ ميں اپنے آپ کو موت کے حوالے کرديتا ہے نفاق اور جھوٹ کے ہر شائبہ کو اپنے آپ سے دور کرديتا ہے اور منافقوں کي رسوائي کا سبب بنتا ہے - 

( سعيد طاہر نژاد )

بشکريہ : نويد شاہد


متعلقہ تحريريں :

کسي بھي سپر پاور سے نہ ڈرو جب تمہارے پاس امام اور خدا ہيں

 اسلام کے مددگار اور امام زمانہ (عج) کے حقيقي نائب امام کي مدد کرو

لوگو! خدا کي اس نعمت ( امام خميني) پر خدا کا شکريہ ادا کرو

امام کي الہي آواز پر لبيک کہو

اس انقلاب اور امام کي قدر جانو