• صارفین کی تعداد :
  • 596
  • 7/9/2011
  • تاريخ :

 امریکہ دہشتگردی کا حامی

آيت اللہ جنتی

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ جنتی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست دہشتگردی کے حامی ہیں۔

ابنا: آیت اللہ جنتی نے تہران میں منعقدہ دہشتگردی مخالف عالمی کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ اس کانفرنس میں دہشتگردی سے مقابلے کے بارے میں اہم نظریات سامنے آے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست دہشتگردی کے حامی اور اس لعنت کو پروان چڑھانے والے ہیں۔ آیت اللہ جنتی نے علاقے کے بعض ممالک جیسے افغانستان و عراق میں امریکی فوجی موجودگي کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ علاقے میں اپنے مفادات کے حصول اور اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کے لئے بعض ملکوں پرقابض ہے جس کے نتیجےميں صرف نہتے شہری مارے جاتے ہیں۔

خطیب جمعہ تہران نے رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کی فرد جرم کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ یہ فرد جرم امریکہ اور صہیونی ریاست کے ایما پر جاری کیا گيا ہے کیونکہ امریکہ اور صہیونی حکومت حزب اللہ سے تینتیس روزہ جنگ میں شکست کا انتقام لینا چاہتے ہیں لیکن حزب اللہ اس سے کہیں زیادہ طاقتور اور ناقابل تسخیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رفیق حریری ٹریبیونل کی فرد جرم نمائيشی اور یہ ایک امریکی و صہیونی عدالت ہے۔آیت اللہ جنتی نے بحرین میں جاری جرائم اور تشدد پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی اور کہا کہ ملت بحرین کا گناہ یہ ہےکہ وہ اپنے حق خود ارادیت پر تاکید کر رہی ہے۔ انہوں نے بحرین میں جاری مذاکرات کو گمراہ کن قرار دیا جس کے سہارے آل خلیفہ عوامی مطالبات سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی فوج کو جلد از جلد بحرین سے نکل جانا چاہیے۔