• صارفین کی تعداد :
  • 784
  • 6/19/2011
  • تاريخ :

شنگھائي تعاون تنظيم اور ايران کي رکنيت

علي اکبر صالحي

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزيرخارجہ علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ شنگھائي تعاون تنظيم ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي رکنيت کا مسئلہ معمول کے مطابق طے ہو رہا ہے۔

 انہوں نے مختلف سياسي مسائل پر علاقائي تنظيموں کےاثرات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائي تعاون تنظيم ميں ايران کي رکنيت کا مسئلہ معمول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائي تعاون تنظيم ابھي اپنے اھداف کے حصول ميں کامياب نہيں ہوسکي ہے۔ انہوں نے علاقے ميں اس تنظيم کي کارکردگي کے بارے ميں کہا کہ گرچہ شنگھائي تعاون تنظيم نے قابل ذکر کارنامہ انجام نہيں دياہے ليکن اس تنظيم کے رکن ممالک آئندہ برسوں ميں علاقائي اور عالمي اھداف کي سمت قدم بڑھانے کي کوشش کريں گے۔

بشکريہ آئي آر آئي بي