• صارفین کی تعداد :
  • 730
  • 6/19/2011
  • تاريخ :

قابضوں کي موجودگي افغانستان ميں بدامني کا سبب

 جنرل احمد وحيدي

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع نے افغانستان ميں قابضوں کي موجودگي کو اس ملک ميں بدامني کا سبب قرار ديا ہے۔

ارنا کي رپورٹ کے مطابق ايران کے وزير دفاع بريگيڈير جنرل احمد وحيدي نے کابل ميں افغانستان کے وزير دفاع عبدالرحيم وردک سے ملاقات ميں کہا کہ غيرملکي فوج کي موجودگي افغان قوم کے ارادوں پر عمل درآمد ميں رکاوٹ اور اس ملک ميں اختلاف بدامني اور سرمايہ ضائع ہونے کا باعث بنتي ہے۔

ايراني وزير دفاع نے اسي طرح اس بات پر بھي زور ديا کہ تہران اور کابل کے درميان اچھے تعلقات ہيں اور ايران اور افغانستان کے عوام مخلتف حالات ميں ہميشہ ايک دوسرے کے ساتھ رہے ہيں۔

بريگيڈير جنرل احمد وحيدي نے مزيد کہا کہ ايران افغانستان ميں قومي ترقي اور پائيدار امن کي حمايت کرتا ہے اور بدستور افغانستان کي قوم اور حکومت کے ساتھ ہے۔

افغانستان کے وزيردفاع نے بھي اس ملاقات ميں ايراني وزير دفاع کے دورۂ کابل کا خيرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران بحرانوں کے زمانے ميں ہميشہ افغان قوم کے ساتھ رہا ہے اور اس نے افغانستان کي تعميرنو اور تعمير و ترقي ميں افغان حکومت کي مدد کي ہے۔

عبدلرحيم وردک نے مزيد کہا کہ افغانستان کے عوام حکومت اور مسلح افواج ايراني حکومت کے تعاون کو سراہتے ہيں۔