• صارفین کی تعداد :
  • 655
  • 6/18/2011
  • تاريخ :

امريکہ اور برطانيہ انساني حقوق کے مخالف

آيت اللہ سيد احمد خاتمي

خطيب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازيوں سے خطاب ميں کہا کہ امريکہ اور برطانيہ سب سے زيادہ انساني حقوق کي خلاف ورزي کرتے ہيں۔ آيت اللہ سيد احمدخاتمي نے تيس برس قبل تہران ميں جمہوري اسلامي پارٹي کے ہيڈ کوارٹر ميں بم دھماکے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ دہشتگردانہ بم دھماکہ ايم کے او گروہ نے کيا تھا اور برطانيہ اور امريکہ نے اس گروہ کو دہشتگردوں کي فہرست سے نکال ديا ہے۔

ابنا: خطيب جمعہ تہران نے کہا کہ ايم کے او دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں ايران ميں بارہ ہزار اور عراق ميں پچيس ہزار افراد مارے گئے ہيں ليکن امريکہ اور برطانيہ اس دہشتگرد گروہ کي حمايت کر کے انساني حقوق کي سب سے زيادہ مخالفت کر رہے ہيں? انہوں نے کہاکہ افغانستان اور عراق ميں امريکہ کي فوجي موجودگي کو اس ملک کي کبھي نہ ختم ہونےوالي سامراجي حرص و ہوس کي نشاني قرار ديا، انہوں نے کہا مغربي سامراج تمام ملکوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے آزاد ضمير قوموں سے اپيل کي کہ اپني عزت وسربلندي کے تحفظ کے لئے جارحين کو اپنے ملکوں سے نکال ديں۔

خطيب جمعہ تہران نے کہا کہ امريکہ نے افغانستان کي حکومت سے کہا ہے کہ اگر چاہتے ہو کہ ملک ميں امن و امان قائم رہے تو اپنے ملک ميں امريکہ کے فوجي اڈے بنانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عراق ميں امريکہ کے معاہدے کے ختم ہونے کے باوجود بھي امريکہ عراق ميں اپني فوجيں تعينات رکھنے کے درپے ہے۔ انہوں نے بحرين ميں سعودي جارحيں کے جرائم کو وحشيانہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ آل خليفہ کي حکومت سعودي عرب کي حمايت سے نرسوں اور ڈاکٹروں کو بھي گرفتار کر کے ان پرمقدمہ چلارہي ہے جوکہ عالمي قوانين کي خلاف ورزي ہے۔ انہوں نے ليبيا کے حالات کو بھي امريکہ اور اسکے اتحاديوں کي شيطاني چالوں کا نتيجہ قرارديا، انہوں نے کہا کہ نيٹو ليبيا کي بنيادي تنصيبات پربمباري کرکے ايک پٹھو حکومت لاکر اس ملک کا تيل ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔