• صارفین کی تعداد :
  • 729
  • 6/11/2011
  • تاريخ :

ايراني انٹيليجنس نے امريکيوں کا عجيب منصوبہ عجيب انداز سے ناکام بناديا

ايراني انٹيليجنس

ايراني انٹيليجنس کے سابق اہلکار محمد رضا مدحي نے ايراني ٹي وي پر ايک ڈاکومينٹري ميں انقلاب اسلامي کے خلاف امريکہ ، فرانس ، برطانيہ اور انقلاب دشمن عناصر کي سازشوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايراني انٹيليجنس نے دشمن کي طرف سے جلاوطن ايراني حکومت کي تشکيل کا منصوبہ ناکام بناديا ہے۔

ابنا: مدحي نے امريکي سي آئي اے اور امريکي حکومت کا منصوبہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ (Jewish Institute for National Security Affairs کے باني سربراہ) مايکل ليڈين (Michael Ledeen)، امريکي سي آئي اے کے سابق سربراہ اسٹيو فوريس اور امريکي سي آئي اے کے ايک سابق سربراہ نے تين گھنٹے کے ايک اجلاس ميں ايران سے باہر جلاوطن حکومت تشکيل دينے کا منصوبہ بنايا اور مايکل لڈين نے کہا کہ يہ منصوبہ ايراني عوام کے نظريات کو بدل دےگا۔

اس منصوبے کو عملي جامہ پہنانے کے لئے انھوں نے اسے امريکي صدر باراک اوبامہ کے مشير ڈنيس راس کو پيش کيا امريکي سي آئي اے نے ڈينس راس سے کہا کہ بينکاک ميں ايک ايراني تاجر اس کام کے لئے بہت مفيد اور موزون ہے۔

مدحي نے کہا کہ بينکاک ميں امريکي سفير نے ان سے رابطہ کيا اور اس جلسے ميں امريکي وزارت دفاع پينٹاگان کا ايک اعلي فوجي آفيسر بھي موجود تھا، انھوں نے يہ منصوبہ ميرے سامنے پيش کيا اور ميں نے اس منصوبہ کو قبول کرنے سے انکار کيا۔

مدحي کے مطابق وہ بينکاک سے کسي کام کے لئے اچانک سعودي عرب چلے گئے تو سعودي عرب ميں امريکي سفير نے انھيں فون کرکے ملاقات کے لئے اصرار کيا اور سعودي عرب کے ايک  ہوٹل ميں امريکي سفير سے ملاقات ہوئي۔

اس ملاقات ميں امريکي سفيرنے مدحي پر زور ديا کہ وہ ايران ميں پيدا ہونے والي فضا کا فائدہ اٹھائيں? امريکي سفير نے مدحي سے تقاضا کيا کہ وہ ايک اہم امريکي شخصيت سے ملاقات کريں? مدحي کے مطابق يہ اہم شخصيت امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن تھيں۔

اس ملاقات ميں سعودي وزير خارجہ بھي موجود تھا۔  امريکي وزير خارجہ نے مجھے امريکہ آنے کي دعوت دي اورمجھے "ياران تحريک" کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا۔

مدحي کے مطابق ايران سے باہر جلاوطن حکومت کي تشکيل کے تمام مراحل مکمل ہوگئے اور انھوں نے فرانس کا دورہ بھي کيا اور جلاوطن حکومت کے انتظامي معاملات امير حسين جہانشاہي اور مہرداد خوانساري کو سونپ ديئے گئے۔ امير حسين جہانشاہي ايراني نژاد اسرائيلي و فرانسيسي شہري ہے۔

مدحي نے کہا کہ فرانس ميں ہونے والي کانفرنس ميں ان کو امريکہ کے بااختيار مندوب کے عنوان سے روانہ کيا گيا تھا اور ان کا فيصلہ امريکي حکومت کا فيصلہ تھا۔

جلا وطن حکومت ميں 15 افراد ايران کے  اندر سے اور 15 افراد ديگر ممالک ميں ايراني باشندوں ميں سے منتخب کرنے تھے۔

امريکہ نے ايران ميں اسلامي حکومت کے خاتمے کے لئے جلاوطن حکومت کو 7 ارب ڈالر کي امداد دينے کا وعدہ ديا۔ مدحي کا کہنا تھا کہ ايراني انٹيليجنس جلاوطن حکومت کي ميڈيا کوريج کو مؤخر کرنے ميں کامياب ہوگئي اور بالآخر ايراني انٹيليجنس نے جلاوطن حکومت ميں شريک  تمام افراد کا سراغ لگانے کے بعد انہيں (محمد رضا مدحي) کو بحفاظت  سي آئي اے کے گھيرے سے نکال ليا اور اس طرح ايراني انٹيليجنس نے امريکہ، فرانس، برطانيہ آل سعود اور انقلاب دشمن عناصر کے مذموم منصوبہ ناکام بناديا۔