• صارفین کی تعداد :
  • 4896
  • 5/24/2011
  • تاريخ :

لاہور میوزیم کا مختصر تعارف

لاہور میوزیم

لاہور میوزیم کو 1894 ء میں تعمیر کیا گیا ۔ یہ پاکستان کا نہ صرف ایک معروف میوزیم ہے بلکہ جنوبی ایشیا کے چند اہم تاریخی مراکز میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ لاہور میوزیم کا دوسرا نام  "مرکزی میوزیم" بھی ہے ۔ یہ میوزیم لاہور کی  مشہور و معروف سڑک مال روڈ پر واقع ہے ۔  یہاں پر اندون و بیرون ممالک سے لاتعداد سیاح آتے رہتے ہیں ۔

 اس عمارت کی تعمیر مغلیہ طرز پر کی  گئ ہے اور ایک طرح سے  یہ عمارت اس زمانے کے فن تعمیر کا شاہکار ہے ۔ اس میوزیم میں بےشمار نوادرات اور تاریخی چیزیں رکھی  گئی ہیں جن میں سے زیادہ تر سکھوں اور مغلیہ دور حکومت کی ہیں ۔  یہاں پر رکھی گئی چیزوں میں لکڑی کا سامان ، مصوری کے فن پارے  اور بہت سی نوادرات جو برطانوی دور حکومت سے بھی تعلق رکھتی تھی یہاں پر دیکھنے کو ملتی ہیں ۔

یہاں پر رکھے گۓ سامان میں جو دوسری چیزیں شامل ہیں ان میں آلات موسیقی بےحد توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پرانے زیورات ، قدیم دور کا کپڑا ، برتن  اور جنگ و جدل کا سامان بھی شامل ہے ۔

یہاں پر ایسا نادر سامان بھی موجود ہے جن کو دیکھنے سے  ہند و پاک کی قدیم تہذیب سندھ طاس کی یاد کو تازہ کر دیتی ہیں ۔ یہاں پر بدھا دور کی یادگار چیزیں بھی رکھی گئی ہیں ۔ بدھا کا مشہور مجسمہ  جسے " نریوان بدھا "کا نام دیا جاتا ہے اس میوزیم کی ایک اہم چیز تصور کی جاتی ہے ۔ 2004ء میں نوبواکی تاناکا جو کہ پاکستان میں جاپانی سفیر تھے، انھوں نے پہلی بار جاپان کی جامعات کو یہاں اس مجسمے پر تحقیق کے لیے دعوت دی اور پاکستانی حکومت اور جامعات کے شعبہ جات تاریخ کو اس بارے مزید تحقیق سے روشنائی ہوئی، کیونکہ بدھا جاپان میں انتہائی قابل احترام تصور ہوتے تھے اور محققین کا کام قابل ستائش ہے۔

تحریر : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان