• صارفین کی تعداد :
  • 3381
  • 4/6/2011
  • تاريخ :

مغرب، سقوط کے دھانے پر !

سوالیہ نشان
اگر آپ آج مغرب کے بعض معاشروں پر نگاہ ڈاليں خصوصاً وہ معاشرے جو ٹيکنالوجي ميں پيشرفت اور صنعتي ترقي کے پھيلے ہوئے رابطوں کے جال ميں پھنسے ہوئے ہيں تو آپ ديکھيں گے کہ وہاں کي آلودگي ميں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بد اخلاقي اور گناہ و جرائم کي آلودگي اگر کسي معاشرے کے صاف آسمان کو مکدّر اور دھندلا بنا دے تو وہ ان کي صاف و شفاف فضا کو آلودہ بنا کر تازہ ہوا ميں سانس لينے اور صحت مند زندگي گزارنے کا حق ان سے چھين کر اور انہيں ہلاک و نابود کر دے گي۔ يہ بد اخلاقي اور گناہ و جرائم کي آلودگي زلزلے يا سيلاب کي مانند ايک دم آنے والي بلائيں نہيں ہيں بلکہ يہ تدريجي آفات ہيں اور يہ سب نا قابل علاج ہيں۔ يہ وہ بلائيں ہيں کہ جب کسي معاشرے پر نازل ہوتي ہيں تو لوگ انہيں ايک دم سمجھنے سے قاصر ہوتے ہيں، يہ آفات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سمجھ ميں آتي ہيں۔ جب بيماري پوري طرح روح کي گہرائيوں ميں اپنا وار کر چکي ہوتي ہے اور اس کا زہر پوري روح کو زہريلا بنا چکا ہوتا ہے تو يہ اس وقت سمجھ آتي ہے۔ ليکن اس وقت سمجھنے سے کيا فائدہ کہ جب چڑياں کھيت چگ جائيں۔ ايسے وقت ميں نہ کوئي تدبير کام آتي ہے اور نہ کوئي علاج موثر ہوتا ہے ! آج مغربي معاشرے اسي سمت بہت تيزي سے حرکت کر رہے ہيں يعني وہ سقوط اور نابودي کے دھانے پر کھڑے ہيں۔ ان سب کي وجہ يہ ہے کہ اس معاشرے کے لڑکے لڑکياں مناسب سن و سال ميں کامياب اور مستحکم و پائيدار شاديوں کے لئے اقدامات نہيں کرتے ۔ اس کے علاوہ وہاں کے خاندانوں اور گھرانوں کي فضا محبت سے سرشار نہيں ہے۔

آج مغرب ميں ’’گھرانے‘‘ کي بنياديں کمزور ہو چکي ہيں، گھروں کو دير سے بسايا جاتا ہے اور وہ جلد ٹوٹ جاتے ہيں۔ برائياں، گناہ اور جرائم ميں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اگر يہ آفات پورے معاشرے کو اپني لپيٹ ميں لے ليں تو وہ معاشرہ بڑي بڑي بلاوں کا شکار ہو جائے گا۔

 البتہ اس بات کي طرف بھي توجہ ضروري ہے کہ يہ بيمارياں اور آفتيں ايسي نہيں ہيں کہ پانچ يا دس سال ميں ظاہر ہو جائيں ليکن کئي سالوں کے گزرنے کے بعد جب ان کے اثرات ظاہر ہوں گے تو اس معاشرے کو مکمل طور پر ہلاک اور اس کي تمام علمي، فکري اور مادي دولت و ثروت کو نابود کر د يں گے۔ يہ ہے بہت سے مغربي ممالک کا مستقبل !

 

کتاب کا نام : طلوع عشق

مصنف :  حضرت آيۃ اللہ العظميٰ خامنہ اي

ناشر : نشر ولايت پاکستان

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

نہ اُنس و محبت ، نہ شوہر اور نہ

مغرب کا گناہ ِ کبيرہ

اپنے تشخص سے بے خبر نسل

مغرب ميں عشق کا غروب اور ہمدردي و مہرباني کا فقدان

اسلامي معاشرے ميں اچھے خاندان کي صفات