• صارفین کی تعداد :
  • 1028
  • 11/16/2010
  • تاريخ :

سرمایہ داری سقوط کے نزدیک

صدر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ مادی اور بظاہر سرمایہ دارانہ نظام لیکن درحقیقت سرمایہ داروں کا نظام فکری اور عملی لحاظ سے ناکامی کے دھانے تک پہنچ چکا ہے۔ صدراحمدی نژاد نے آج جنوب مغربی علاقے چہار محال و بختیاری میں ایک کارخانے کا ا فتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام آج کے حالات کا تجزیہ کرکے بدلتے ہوئے حالات کی صحیح تصویر پیش کرنے کی توانائي نہيں رکھتا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ مادی اور سرمایہ دارانہ نظام کا زمانہ ختم ہو چکا ہے اور اس نظام کے سرغنوں کے پاس نجات کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ قوموں کے ساتھ ہوجانا ان کے حقوق کا احترام کرنا اور عدل و انصاف اور کرامت انسانی کو تسلیم کرنا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اگر وہ ان راہوں کو انتخاب کرتے ہیں تو انہیں زندہ رہنے اور ماضی کا تدارک کرنے کا وقت موقع مل سکتا ہے ورنہ انہیں انسانی معاشرے سے الگ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران اپنی آگاہانہ، اور ایمان اور انسانی اقدار پرمبنی تحریک کے سہارے نئي دنیا وجود میں لارہی ہے جو عدالت انسانی اقدار اور یکتا پرستی پرمبنی ہے۔ صدرجناب احمدی نژاد نے یورپ اور امریکہ کے سربراہوں کو نصحیت کی کہ اپنی قوموں کےساتھ رہیں اور انسانوں کی طرح زندگي گذاریں اور انسانوں کےساتھ رہیں تاکہ انہیں ناکامی سے نجات مل سکے ۔

 

اردو ریڈیو تہران