• صارفین کی تعداد :
  • 971
  • 10/31/2010
  • تاريخ :

ڈاکٹر احمدی نژاد سے کینیا کے پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور  کنت مارندہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ جدید سامراج اقتصادی ڈھانچوں سے استفادہ کرتے ہوۓ قوموں کی دولت کو لوٹ رہا ہے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج تہران میں کینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کنت مارندہ سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور کینیا ایک ہی محاذ میں ہیں ۔ اور دونوں ملکوں کی تقدیر ایک دوسرے سے جڑی ہوئي ہے۔ احمدی نژاد نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ ایران اور کینیا کے تاریخی اور دوستانہ تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک کی اقوام کے درمیان دلی اتحاد و محبت کا احساس پایا جاتا ہے ، اپنے دورۂ کینیا کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس دورے میں باہمی تعلقات میں توسیع کے سلسلے میں اچھے سمجھوتے ہوۓ تھے اور ایران کی حکومت مشترکہ سمجھوتوں پر عمل درآمد کۓ جانے پر تاکید کرتی ہے۔ کینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے گزشتہ برس کے دورۂ کینیا کے نتائج پر مسرت کا اظہار کیا۔

اس سے قبل ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے گزشتہ شب ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ سبسڈی سے متعلق ایران کی نئي پالیسی کی وضاحت کی اور کہا کہ سبسڈی کو ختم نہیں کیا گيا بلکہ اسے صحیح انداز میں تقیسم کیا جاۓ گا۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے سبسڈی سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی پالیسی کو عوامی ترین اقتصادی پالیسی قرار دیا اور کہا کہ یہ پالیسی عوام اور آئندہ نسلوں کے لۓ سود مند واقع ہوگی۔

اردو ریڈیو تہران